قزاخستان کے شیمکینٹ میں منعقدہ۱۶؍ویں ایشیائی شوٹنگ چمپئن شپ (تمام مقابلے) کا اختتام ہوگیا اور ۱۲؍ دلچسپ مقابلوں کے بعد ہندوستان کی ٹیم نے تاریخی کارکردگی پیش کرتے ہوئے۵۰؍ طلائی تمغوں کے ساتھ میڈل لسٹ میں پہلا مقام حاصل کیا۔
EPAPER
Updated: August 30, 2025, 7:45 PM IST | Shymkent
قزاخستان کے شیمکینٹ میں منعقدہ۱۶؍ویں ایشیائی شوٹنگ چمپئن شپ (تمام مقابلے) کا اختتام ہوگیا اور ۱۲؍ دلچسپ مقابلوں کے بعد ہندوستان کی ٹیم نے تاریخی کارکردگی پیش کرتے ہوئے۵۰؍ طلائی تمغوں کے ساتھ میڈل لسٹ میں پہلا مقام حاصل کیا۔
قزاخستان کے شیمکینٹ میں منعقدہ۱۶؍ویں ایشیائی شوٹنگ چمپئن شپ (تمام مقابلے) کا اختتام ہوگیا اور ۱۲؍ دلچسپ مقابلوں کے بعد ہندوستان کی ٹیم نے تاریخی کارکردگی پیش کرتے ہوئے۵۰؍ طلائی تمغوں کے ساتھ میڈل لسٹ میں پہلا مقام حاصل کیا – جو اس باوقار براعظم کی چمپئن شپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ خاص طور پر سینئر ٹیم کی کارکردگی اولمپکس کے ۱۵؍مقابلوں (رائفل، پستول اور شاٹگن کیٹیگریز) میں انتہائی قابلِ تعریف رہی، جہاں ہندوستانی شوٹرس نے۶؍ طلائی،۲؍ چاندی اور۳؍ کانسہ کے تمغے حاصل کئے۔ اس زمرے میں ہندوستان کا مقام چین کے بعد رہا، جس نے۸؍طلائی تمغے جیتے جبکہ میزبان قزاخستان نے ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔
With the final day coming up 🇮🇳 picked up four more 🥇 today including a double gold by Rio Olympian Gurpreet Singh. He led 🇮🇳 to a 1-2 in 25m std 🔫 as Amanpreet
— NRAI (@OfficialNRAI) August 28, 2025
took 🥈 🔥💥🎊🎉😎#AsianShootingChampionship #Shymkent #AllEvents #TeamIndia #IndiaShooting #India pic.twitter.com/932xe28zGi
نیشنل رائفل اسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) کے صدر کلیکیش نارائن سنگھ دیو نے کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شاندار کارکردگی ہے اور یہ واضح دکھائی دیتا ہے کہ شوٹنگ ایکو سسٹم کا اعتماد عروج پر ہے، جسے پیرس اولمپکس میں ہماری کارکردگی سے بھرپور حوصلہ ملا ہے۔ خاص طور پر جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش ہے، جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہندوستانی شوٹنگ کی اصل شروعات اب ہوئی ہے اور قریب مستقبل میں اس سے بھی بڑی کامیابیاں دیکھنے کو ملیں گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئیے:آئی پی ایل سے پہلے راہل دراوڑ نے راجستھان رائلزکے کوچ کا عہدہ چھوڑا
ہندوستان نے چمپئن شپ کا اختتام کل۹۹؍ تمغوں کے ساتھ کیا، جن میں۵۰؍ طلائی،۲۶؍ چاندی اور ۲۳؍ کانسہ کے تمغے شامل تھے۔ میزبان قزاخستان ۷۰؍ تمغوں (۲۱؍ طلائی سمیت) کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ چین نے۱۵؍ طلائی اور کل۳۷؍ تمغوں کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔
سینئر کیٹیگری میں کارکردگی کا اہم نقطہ دو بار کی اولمپین ایلاوینیل ولاریوان کا خواتین ایئر رائفل میں ایشیائی ریکارڈ اسکور کے ساتھ دوسرا ایشیائی خطاب جیتنا رہا۔ انہوں نے ارجن بابوتا کے ساتھ مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی طلائی تمغہ جیتا۔ نیرودھانڈا نے خواتین کے ٹریپ مقابلے میں ہندوستان کے لیے پہلا ایشیائی چمپئن شپ طلائی تمغہ جیتا، صفت کور سمرا نے خواتین کے۵۰؍ میٹر رائفل تھری پوزیشن (تھری پی) میں اپنا پہلا ایشیائی خطاب جیتاجبکہ ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے مردوں کے۳؍پی مقابلے میں اپنے خطاب کا کامیابی سے دفاع کیا۔