Inquilab Logo Happiest Places to Work

ومبلڈن کے سیمی فائنل میں سنر اور جوکووچ آمنے سامنے

Updated: July 08, 2026, 8:07 PM IST | London

ٹینس دنیا کے دو سرکردہ کھلاڑی یانک سنر اور نوواک جوکووچ لگاتار دوسرے سال ومبلڈن ۲۰۲۶ء کے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ سینٹر کورٹ پر دو اسٹارز کے درمیان ہونے والے مقابلے سے یہ طے ہو گا کہ اتوار ( ۱۲؍ جولائی) کو چیمپئن شپ کا خطابی مقابلہ کون کھیلے گا۔

Novak Djokovic.Photo:X
نوواک جوکووچ۔ تصویر:ایکس

ٹینس دنیا کے دو سرکردہ کھلاڑی یانک سنر اور نوواک جوکووچ لگاتار دوسرے سال ومبلڈن ۲۰۲۶ء کے مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ سینٹر کورٹ پر دو اسٹارز کے درمیان ہونے والے مقابلے سے یہ طے ہو گا کہ اتوار ( ۱۲؍ جولائی) کو چیمپئن شپ کا خطابی مقابلہ کون کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھئے:فیفاورلڈکپ : مصری کھلاڑی ریفری کے متنازع فیصلے پر برہم ہوگئے


دنیا کے نمبر ون کھلاڑی اور اٹلی کے اسٹار سنر نے منگل کو اپنے کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کے جان لینارڈ اسٹرف کو سیدھے سیٹوں میں ہرایا، جبکہ جوکووچ نے آخری آٹھ کے مقابلے میں تیسری سیڈ فیلکس آگر ایلیا سیمے کو پانچ سیٹوں اور پانچ گھنٹے چلے سنسنی خیز میچ میں شکست دی۔ موجودہ چیمپئن اور سات بار کے ومبلڈن فاتح چار سال میں تیسری بار چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہو رہے ہیں۔ اس سال کے سیمی فائنل مقابلے سے پہلے، دونوں نے ایک ایک بار کامیابی حاصل کی ہے۔ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ میں سنر، جوکووچ سے ۵۔۶؍ سے آگے ہیں، حالانکہ پچھلی بار جب وہ ملے تھے تو جیت جوکووچ کی ہوئی تھی۔ وہ مقابلہ بھی اس سال آسٹریلین اوپن کے گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں ہوا تھا، جس میں سربیا کے کھلاڑی نے پانچ سیٹوں میں جیت حاصل کی تھی۔ 
ناؤمی اوساکا کو ہرا کر مچووا نے سیمی فائنل میں بنائی جگہ
کیرولینا مچووا سے سیدھے سیٹوں میں ہار کے بعد جاپان کی ناؤمی اوساکا کا ومبلڈن میں سفر ختم ہو گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی چیک جمہوریہ کی مچووا نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ آل انگلینڈ کلب میں منگل کو ہوئے کوارٹر فائنل میں کیرولینا مچووا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن ناؤمی اوساکا کو ۴۔۶، ۶۔۷؍ سے ہرایا۔ اوساکا نے دو دن پہلے ہی دنیا کی نمبروَن  کھلاڑی آریانا سبالینکا کو ہرایا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:روہت صراف کی سیریز ’’مس میچڈ‘‘ کے آخری سیزن کی شوٹنگ شروع


مچووا کا سیمی فائنل میں مقابلہ امریکی کھلاڑی کوکو گاف سے ہوگا، جنہوں نے جیسیکا پیگولا کو ہرا کر آخری چار میں جگہ بنائی ہے۔ میچ کے بعد نامہ نگاروں کی کانفرنس میں اوساکا نے کہا کہ گراس کورٹ ٹینس کے مصروف شیڈول کی وجہ سے انہیں تھکن محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا’’میں بالکل بھی اچھا نہیں کھیلی اور مجھ میں کوئی انرجی نہیں تھی۔‘‘ انہوں نے کہا’’میں کہوں گی کہ یہ بغیر کسی چھٹی کے لگاتار دو ہفتے کھیلنے کا نتیجہ تھا۔ مجھے ایسا لگا جیسے میرے پیروں نے پوری طرح سے جواب دے دیا ہو۔ یہ سچ میں بہت عجیب احساس تھا، جیسے میرے پیر میرے جسم کے اوپری حصے سے الگ ہو گئے ہوں۔‘‘  جاپانی اسٹار نے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ گراس کورٹ پر یہ مسئلہ پھر سے ابھر آیا کیونکہ آگے بڑھنے کے لیے مجھے زیادہ زور لگانا پڑتا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہارڈ کورٹ پر اس سے مجھے کوئی پریشانی ہوگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK