معروف ستار نواز رشبھ رکھیرام شرما۲؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ۲۳؍ویں کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں اپنی خصوصی نیو کلاسیکل موسیقی پیش کریں گے۔ اس شاندار تقریب کا انعقاد اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں او وی او ہائیڈرو میں ہوگا۔
EPAPER
Updated: July 28, 2026, 6:43 PM IST | Glasgow
معروف ستار نواز رشبھ رکھیرام شرما۲؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ۲۳؍ویں کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں اپنی خصوصی نیو کلاسیکل موسیقی پیش کریں گے۔ اس شاندار تقریب کا انعقاد اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں او وی او ہائیڈرو میں ہوگا۔
معروف ستار نواز رشبھ رکھیرام شرما۲؍ اگست ۲۰۲۶ء کو ۲۳؍ویں کامن ویلتھ گیمز کی اختتامی تقریب میں اپنی خصوصی نیو کلاسیکل موسیقی پیش کریں گے۔ اس شاندار تقریب کا انعقاد اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں او وی او ہائیڈرو میں ہوگا، جہاں گیارہ روزہ بین الاقوامی کھیلوں کے میلے کا اختتام منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:کون ہیں محمد عرفان جن سے ملنے راہل گاندھی اُن کی جھوپڑی میں گئے
رشبھ رکھیرام شرما حال ہی میں ہدایت کار نتیش تیواری کی آنے والی فلم ’’رامائن‘‘ کی میوزک ٹیم کا حصہ بنے ہیں، جہاں وہ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقارہانس زمر اور اے آر رحمان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اب وہ اپنی کلاسیکی اور جدید موسیقی کے امتزاج کو دنیا بھر کے لاکھوں ناظرین کے سامنے پیش کریں گے۔
اختتامی تقریب میں ہندوستان کی ۲۰؍ منٹ پر مشتمل ثقافتی پیشکش بھی ہوگی، جس کی قیادت قومی ایوارڈ یافتہ موسیقار اور گلوکار شنکر مہادیون اپنے بیٹوں سدھارتھ اور شیوم مہادیون کے ساتھ کریں گے۔ اسی تقریب میں ہندوستان کو۲۰۳۰ء کے کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کا پرچم بھی باضابطہ طور پر سونپا جائے گا، جن کا انعقاد احمد آباد میں ہوگا۔
اپنے پرفارمنس کے بارے میں رشب رکھیرام شرما نے کہا’’کامن ویلتھ گیمز میں ہندوستان کی موسیقی اور ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ میں گلاسگو میں کلاسیکل فیوژن موسیقی کی روح اور خوبصورتی دنیا کے سامنے پیش کرنے کا منتظر ہوں۔ ‘‘رشبھ رکھیرام شرما ان ممتاز ہندوستانی موسیقاروں کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے ماضی میں کامن ویلتھ گیمز کی تقریبات میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جن میں سونو نگم، شبھا مڈگل، کیلاش کھیر، سکھویندر سنگھ، ہری ہرن، سنیدھی چوہان، شریا گھوشال اور اے آر رحمان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ممبرا میں دوسری منزلہ کی چالی کا حصہ پہلے منزلہ پر گرا، ۱۵؍سالہ لڑکی کی موت
واضح رہے کہ گلاسگو کامن ویلتھ گیمز ۲۰۲۶ء کا انعقاد ۲۳؍ جولائی سے ۲؍ اگست تک ہو رہا ہے، جس میں ۷۴؍ ممالک اور خطوں کے ۳؍ہزار سے زائد کھلاڑی ۱۰؍ کھیلوں اور ۶؍ پیرا اسپورٹس مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستان کے ۱۲۲؍ سے زائد رکنی دستے نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس میں میرابائی چانونے ویٹ لفٹنگ میں مسلسل تیسرا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی جبکہ رشیکانتا سنگھ اور پیرا پاور لفٹر جھنڈو کمار نے بھی تمغے حاصل کیے۔