انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
EPAPER
Updated: April 13, 2026, 9:02 PM IST | Mumbai
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے خلاف کھیلے گئے میچ میں سست اوور ریٹ برقرار رکھنے پر ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آئی پی ایل انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان پر۱۲؍ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
آئی پی ایل کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق، ہاردک پانڈیا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل ۲۲ء۲؍ کے تحت سست اوور ریٹ کا مرتکب پایا گیا۔ چونکہ رواں سیزن میں ممبئی انڈینز کی ٹیم کا یہ پہلا جرم تھا، اس لیے کم از کم سزا کے طور پر کپتان پر ۱۲؍ لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سنسنی خیز مقابلے میں ممبئی انڈینز کو رائل چیلنجرز بنگلورو کے ہاتھوں ۱۸؍ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جہاں ایک طرف ٹیم کو میچ میں ناکامی جھیلنا پڑی، وہیں کپتان پر اس جرمانے نے ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
امپائر کے احکامات کی خلاف ورزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا ۲۵؍ فیصد جرمانہ
رائل چیلنجرز بنگلورو کے جارح مزاج بلے باز ٹم ڈیوڈ کو ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا ۲۵؍ فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے ۲۰؍ ویں میچ کے دوران ٹم ڈیوڈ کو آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول وَن کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ ان پر آرٹیکل ۴ء۲؍ کی خلاف ورزی کا الزام ہے، جو ’’میچ کے دوران امپائر کے ہدایات کی نافرمانی‘‘ سے متعلق ہے۔ آر سی بی کی اننگز کے ۱۸؍ ویں اوور کے دوران جب امپائرز نے گیند تبدیل کی، تو ٹم ڈیوڈ گیند دیکھنا چاہتے تھے۔ امپائرز کے بار بار مطالبے کے باوجود انہوں نے گیند واپس کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا۔
یہ بھی پڑھئے:جرمن فٹ بال میں تاریخ رقم: میری لوئیس ایٹا بنڈس لیگا کی پہلی خاتون ہیڈ کوچ مقرر
میچ کے آخری اوور (۲۰؍ ویں اوور) میں ایک بار پھر انہوں نے امپائرز کو گیند وقت پر نہیں سونپی، جسے امپائرز کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی تصور کیا گیا۔ جرمانے کے ساتھ ساتھ ٹم ڈیوڈ کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔ کھلاڑی نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے اور میچ ریفری کی جانب سے دی گئی سزا کو قبول کر لیا ہے، جس کے باعث اب اس معاملے پر مزید سماعت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔