Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوریا ونشی کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے راجستھان ٹاپ۴؍ میں شامل

Updated: May 20, 2026, 2:53 PM IST | Jaipur

نوجوان سنسنی ویبھو سوریا ونشی کی۱۰؍ چھکوں سے مزین ۹۳؍ رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو آئی پی ایل مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو پانچ گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹاپ-۴؍ میں جگہ بنا لی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

نوجوان سنسنی  ویبھو سوریا ونشی کی۱۰؍ چھکوں سے مزین ۹۳؍ رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے منگل کو آئی پی ایل مقابلے میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو پانچ گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹاپ-۴؍ میں جگہ بنا لی۔ 
لکھنؤ نے اوپنر مچل مارش کی شاندار ۹۶؍ رنز کی اننگز کی بدولت پانچ وکٹ پر ۲۲۰؍ رنز بنائے، جبکہ راجستھان نے ۱ء۱۹؍اوور میں تین وکٹ پر ۲۲۵؍ رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ راجستھان کو مسلسل تین شکستوں کے بعد یہ کامیابی ملی۔ ۱۳؍ میچوں میں یہ اس کی ساتویں جیت ہے اور ۱۴؍ پوائنٹس کے ساتھ وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ تاہم پلے آف میں جگہ پکی کرنے کے لیے اسے اپنا آخری میچ جیتنا ہوگا۔  دوسری جانب لکھنؤ کو ۱۳؍ میچوں میں نویں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ جدول میں آخری یعنی دسویں مقام پر ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے : آئی سی سی ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ ۱۲؍ جون سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہو گا

راجستھان کی اس شاندار جیت کے معمار سوریہ ونشی رہے، جنہوں نے ۳۸؍گیندوں پر سات چوکوں اور ۱۰؍ چھکوں کی مدد سے ۹۳؍ رنز بنائے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کے باعث راجستھان نے ۲۲۱؍ رنز کے ہدف کا تعاقب بآسانی کیا۔ یشسوی جیسوال نے۲۳؍ گیندوں پر ۴۳؍ رنز بنا کر شاندار آغاز فراہم کیا، جس کے بعد سوریا ونشی نے حملہ جاری رکھتے ہوئے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ 
 پنجاب کنگز اس سیزن میں پہلی بار ٹاپ-۴ ؍سے باہر ہو گئی ہے اور اب اسے اپنا آخری میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا۔ اگر راجستھان اپنا آخری میچ ممبئی انڈینز کے خلاف جیت جاتی ہے تو۱۶؍ پوائنٹس کے ساتھ پلے آف میں پہنچ جائے گی۔ ’’پلیئر آف دی میچ‘‘ سوریہ ونشی نے کپتان یشسوی جیسوال کے ساتھ اوپننگ شراکت میں ۳۹؍ گیندوں پر ۷۵؍ رنز جوڑے، جبکہ دھرو جوریل کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے ۴۵؍ گیندوں پر۱۰۵؍ رنز کی دھماکہ خیز شراکت قائم کی۔ جوریل نے ۳۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۵۳؍رنز بنائے۔  ڈونوون فریرا نے چھکا لگا کر میچ ختم کیا۔ 
اس سے قبل مچل مارش آخری اوور کی پانچویں گیند پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے، لیکن اس وقت تک وہ ۵۷؍ گیندوں پر ۱۱؍ چوکے اور پانچ چھکے لگا چکے تھے۔  جوش انگلس نے ۲۹؍ گیندوں پر ۶۰؍ رنز بنائے جبکہ کپتان  رشبھ پنت نے۲۳؍ گیندوں پر۳۵؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ 

یہ بھی پڑھئے : راجستھان رائلز بمقابلہ لکھنؤ سپر جائنٹس: پلے آف کی دوڑ کا فیصلہ کن معرکہ

انگلس نے سات چوکے اور تین چھکے لگائے، جبکہ پنت نے دو چوکے اور دو چھکے جڑے۔ اگرچہ لکھنؤ نے ۲۲۰؍ رنز بنائے، لیکن ٹیم۲۳۰۔۲۳۵؍ تک جا سکتی تھی، تاہم آخری پانچ اوورز میں صرف۵۵؍ رنز بنے اور تین وکٹیں گر گئیں۔ جوفرا آرچر نے شاندار ڈیتھ بولنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں صرف پانچ رنز دیے اور تین وکٹیں حاصل کیں، جس کی وجہ سے لکھنؤ بڑا اسکور بنانے سے محروم رہی۔ مچل مارش مسلسل دوسری بار سنچری سے چوک گئے۔ 
آرچر کو تیز رفتار اور مؤثر بولنگ کے ذریعے نقصان محدود رکھنے کا کریڈٹ دیا گیا، جبکہ مارش نے ایک بار پھر لکھنؤ کے لیے بہترین بیٹنگ کی۔ پاور پلے میں مارش اور انگلس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ۱۰۹؍ رنز کی شراکت قائم کی۔  نکولس پوران زیادہ رنز نہ بنا سکے، لیکن رشبھ پنت نے اچھی اننگز کھیلی۔ مارش اس سیزن میں اپنی دوسری سنچری کے قریب تھے، مگر آرچر کی شاندار بولنگ نے راجستھان کو۲۴۰؍ کے قریب ہدف کا تعاقب کرنے سے بچا لیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK