Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپینش لالیگا: بارسلونا ٹاپ پوزیشن پرقابض، دفاعی چمپئن رئیل میڈرڈدوسری پوزیشن پر

Updated: May 22, 2025, 12:47 PM IST | Agency | Madrid

لالیگا کا یہ ۹۴؍ واں سیزن ۲۵؍ مئی کو ختم ہونے والا ہے۔

This La Liga season has been fantastic for Barcelona. Photo: INN
بارسلونا کیلئے لالیگا کا یہ سیزن شانداررہا ہے۔ تصویر: آئی این این

اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا پوائنٹس ٹیبل پربارسلونا کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، دفاعی چمپئن رئیل میڈرڈ کی ٹیم دوسرے جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیم تیسرے نمبرپر ہے۔ اسپینش لیگ لالیگا کے ۹۴؍ ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور سخت مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں جاری ہے۔ اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 
 اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا اب اختتام کے قریب ہے۔ ۹۴؍ ویں سیزن کا آغاز۱۵؍ اگست۲۰۲۴ء کو ہوا تھا اور۲۵؍ مئی کو یہ ختم ہونے والا ہے۔ رئیل میڈرڈ دفاعی چیمپئن ہے، جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا ۳۶؍ واں ٹائٹل جیتا تھا۔ اب تک کھیلے گئے لیگ میچوں کے بعد بارسلونا ۲۷؍ میچ جیت کر۸۵؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قابض ہے۔ 
 دفاعی چمپئن رئیل میڈرڈ کی ٹیم بھی اب تک ۳۷؍ میچ کھیل چکی ہے جن میں اس نے ۲۵؍ میچ جیتے ہیں اور وہ۸۱؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم ۷۳؍پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ایتھلیٹک کلب کی ٹیم بھی۳۷؍ میچ کھیل چکی ہے جن میں سے اسے۱۹؍ میچ میں فتح نصیب ہوئی اور وہ ۷۰؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ ویلریال کی ٹیم۶۷؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔ رئیل بیٹس کی ٹیم کے۵۹؍ پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے۔ سیلٹا ویگو کی ٹیم ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے اور اس کے بھی۳۷؍میچوں میں ۵۲؍ پوائنٹس ہیں، ریو ویلیکانو اور اوساسونا کی ٹیموں کے ۵۱، ۵۱؍ پوائنٹس کی برابری پر ہیں اور بالترتیب آٹھویں اور نویں نمبر پر ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK