Updated: August 10, 2026, 4:12 PM IST
| New York
ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہالینڈ کی نئی مارول فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ ریلیز کے دوسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر مضبوط کارکردگی دکھا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ۱۰؍ دن ہندوستان میں مزید ۳۱؍کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد اس کا مجموعی گھریلو گراس کلیکشن۳۳ء۴۵۵؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ٹام ہالینڈ۔تصویر:آئی این این
ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہالینڈ کی نئی مارول فلم ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ ریلیز کے دوسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر مضبوط کارکردگی دکھا رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے ۱۰؍ دن ہندوستان میں مزید ۳۱؍کروڑ روپے کمائے، جس کے بعد اس کا مجموعی گھریلو گراس کلیکشن۳۳ء۴۵۵؍ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔
فلم کی ہندوستان میں نیٹ کمائی اب تقریباً ۷۵ء۳۸۰؍ کروڑ روپے ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف۱۰؍ دن میں ۲۵ء۱؍ ارب ڈالرس کا عالمی کاروبار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’فلم چار دیواری انسان کے نفسیاتی پہلوؤں کو ظاہر کرتی ہے‘‘
دسویں دن انگریزی ورژن سب سے آگے
ہفتے کے روز فلم نے ملک بھر میں۱۳۴۸۲؍ شوزکے ذریعے ۳۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ زبان کے اعتبار سے دسویں دن فلم کی کمائی کچھ اس طرح رہی: انگریزی: ۱۸؍ کروڑ روپے، ہندی:۵۰ء۱۰؍ کروڑ روپے، تمل: ۸۰ء۱؍کروڑ روپے، تیلگو: ۶۸؍لاکھ روپے، ملیالم: ۲؍ لاکھ روپے۔
عالمی باکس آفس پر بھی بڑی کامیابی
ٹام ہالینڈ کی فلم نے عالمی باکس آفس پر کئی بڑی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نے’’ٹوائے اسٹوری ۵‘‘،’’مائیکل‘‘، ’’دی سپر ماریوگیلکسی مووی‘‘ اور’’دی اوڈیسی ‘‘جیسی فلموں سے زیادہ عالمی کمائی کر لی ہے۔ فلم کی مسلسل مضبوط کارکردگی کے باعث توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی اس کا بزنس برقرار رہ سکتا ہے، اگرچہ ہالی ووڈ کی نئی ریلیزز سے اسے مقابلہ ملے گا۔
ڈزنی کے سی ای او نے فلم کی کامیابی کو سراہا
ڈزنی کے سی ای او جوش ڈی امارو نے فلم کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی ریکارڈ توڑ اوپننگ اس بات کا ثبوت ہے کہ بہترین تھیٹر تجربے کے لیے ناظرین بڑی تعداد میں سنیما گھروں کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے اسپائیڈر مین کو کئی دہائیوں سے دنیا کے مقبول ترین کرداروں میں سے ایک قرار دیا اور کہا کہ فلم کی کامیابی آنے والی انتہائی متوقع مارول فلم ’’ڈومس ڈے: اوینجرز‘‘ کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’فلم چار دیواری انسان کے نفسیاتی پہلوؤں کو ظاہر کرتی ہے‘‘
اسپائیڈر مین فرنچائز کی طاقت ایک بار پھر ثابت
’’اسپائیڈر مین : برانڈ نیوڈے ‘‘ سونی اور مارول کے اسپائیڈر مین یونیورس کی چوتھی بڑی فلم ہے۔ فلم کی ہدایت کاری ڈیسٹن ڈینیئل کریٹن نے کی ہے، جبکہ اس کی اسکرپٹ کرس میک کینا اور ایرک سومرز نے لکھی ہے۔ فلم میں ٹام ہالینڈ ایک بار پھر پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین کے کردار میں نظر آ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ زینڈایا، جون برنتھل، جیکب بیٹالون، مائیکل منڈو، مارک روفالو، سیڈی سنک، ٹریمیل ٹِل مین، لیزا کولون زایاس اور مارون جونز دوم اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم کی مسلسل کامیابی سے ایک بار پھر یہ واضح ہو رہا ہے کہ اسپائیڈر مین کا کردار عالمی ناظرین کے درمیان اب بھی غیر معمولی مقبولیت رکھتا ہے۔ بھارت میں بھی ٹام ہالینڈ کی مقبولیت اور مارول فرنچائز کی مضبوط فین فالوئنگ فلم کے بزنس کو مسلسل سہارا دے رہی ہے۔