کمل مشرا (۷۶؍رن ) اور کسل مینڈس (۴۰؍رن) کی عمدہ بلے بازی کے بعد دشمانتھا چمیرا کی شاندار گیند بازی (۴؍ وکٹ) کی بدولت سری لنکا نے سہ فریقی ٹی۲۰؍ سیریز کے چھٹے مقابلے میں پاکستان کو ۶؍ رن سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: November 28, 2025, 4:01 PM IST | Karachi
کمل مشرا (۷۶؍رن ) اور کسل مینڈس (۴۰؍رن) کی عمدہ بلے بازی کے بعد دشمانتھا چمیرا کی شاندار گیند بازی (۴؍ وکٹ) کی بدولت سری لنکا نے سہ فریقی ٹی۲۰؍ سیریز کے چھٹے مقابلے میں پاکستان کو ۶؍ رن سے شکست دے دی۔
کمل مشرا (۷۶؍رن ) اور کسل مینڈس (۴۰؍رن) کی عمدہ بلے بازی کے بعد دشمانتھا چمیرا کی شاندار گیند بازی (۴؍ وکٹ) کی بدولت سری لنکا نے سہ فریقی ٹی۲۰؍ سیریز کے چھٹے مقابلے میں پاکستان کو ۶؍ رن سے شکست دے دی۔
۱۸۵؍رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کے بلے باز دشمانتا چمیرا کی تباہ کن گیندبازی کا شکار ہوئے اور ٹیم نے صرف ۴۳؍رن کے مجموعی اسکور پر اپنے ۴؍ وکٹ گنوا دیئے۔ صاحبزادہ فرحان (۹)، بابر اعظم (صفر)، فخر زمان (ایک) اور صائم ایوب ۲۷؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس مشکل مرحلے پر کپتان آغا سلمان نے عثمان خان کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے ۵۶؍رن کی شراکت قائم کی۔ ۱۳؍ویں اوور میں وانندو ہسرنگا نے عثمان خان کو ۲۳؍ گیندوں پر۳۳؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑ دی۔ محمد نواز نے۱۶؍ گیندوں پر۲۷؍ رن بنائے جب کہ فہیم اشرف ۷؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
دشمانتھا چمیرا نے ابتدائی شاندار اسپیل کے بعد آخری اوور میں بھی بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے آخری اوور میں صرف تین رن دیئے اور پاکستان کو ۷؍ وکٹ کے نقصان پر۱۷۸؍ رن تک محدود کر کے سری لنکا کو ۶؍ رن سے فتح دلائی۔ کپتان آغا سلمان نے ۴۴؍ گیندوں پر ۴؍ چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۶۳؍ رن کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھئے:جرمنی: ۷۵؍ فیصد شہری چانسلر سے ناخوش، ناپسندیدگی ۷۷؍ فیصد
سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے ۴؍ اوور میں ۲۰؍ رن دے کر ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ ایشان ملنگا نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ وانندو ہسرنگا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:مہاراشٹر کے سیاسی اور سماجی منظر نامے میں اچانک تبدیلی کیوں نظر آنے لگی؟
اس سے قبل، جمعرات کی رات کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ ۲۰؍ اوور میں ۶؍ وکٹ کے نقصان پر۱۸۴؍ رن کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔ سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور صرف تیسرے اوور میں پاتھم نشانکا (۸) آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کسل مینڈس اور کمل مشرا نے اننگز سنبھالی اور دوسرے وکٹ کے لیے ۶۶؍ رن جوڑے۔ ۹؍ویں اوور میں سلمان مرزا نے کسل مینڈس کو آؤٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔ کسل مینڈس نے۲۳؍ گیندوں پر ۶؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر۴۰؍ رن بنائے۔ کسل پریرا (۴) اور کپتان داسُن نشانکا ۱۷؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے دو وکٹ حاصل کئے جبکہ سلمان مرزا اور صائم ایوب نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔