Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش کی خاتون ٹیم کو شکست دے کر سری لنکا کا سیریز پر قبضہ

Updated: April 30, 2026, 8:02 PM IST | Dhaka

ہرشیتا سمر وکرما (۴۹؍رن) اور کپتان چماری اٹاپٹو (۴۲) کی شاندار بلے بازی کے بعد امیشا دولانی (دو وکٹ اور تین رن آؤٹ) کی بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا کی خاتون ٹیم نے جمعرات کو دوسرے ٹی ۲۰؍ مقابلے میں بنگلہ دیش کو ۲۱؍ رنز سے شکست دی۔

Chamari Atapattu.Photo:X
چماری اٹاپٹو۔ تصویر:ایکس

 ہرشیتا سمر وکرما (۴۹؍رن) اور کپتان چماری اٹاپٹو (۴۲) کی شاندار بلے بازی کے بعد امیشا دولانی (دو وکٹ اور تین رن آؤٹ) کی بہترین کارکردگی کی بدولت سری لنکا کی خاتون ٹیم نے جمعرات کو دوسرے ٹی ۲۰؍ مقابلے میں بنگلہ دیش کو ۲۱؍ رنز سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں۰۔۲؍ سے ناقابلِ تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔


۱۵۵؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کے لیے دلارا اختر اور جواریہ فردوس کی سلامی جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے ۴۶؍ رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں دولانی نے دلارا اختر (۲۳) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کو پہلی کامیابی دلائی۔ ۱۰؍ویں اوور میں جواریہ فردوس (۲۹؍رن) بھی دولانی کے تعاون سے رن آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ۱۳؍ویں اوور میں کپتان نگار سلطانہ (سات) اور شوبھنا مستری (صفر) کو بھی دولانی نے رن آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو بیک فٹ پر پہنچا دیا۔ ۱۸؍ویں اوور میں شورنا اختر (۱۲) بھی دولانی کا شکار بنیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورس میں پانچ وکٹ پر ۱۳۳؍ رنز ہی بنا سکی اور مقابلہ ۲۱؍ رنز سے ہار گئی۔ شرمین اختر نے ۴۴؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھئے:حیدرآباد نے ممبئی کو ۶؍ وکٹوں سے شکست دی


اس سے پہلے، آج یہاں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے ۲۲؍ رنز کے اسکور پر حسینی پریرا (نو) کی وکٹ گنوا دی۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئیں امیشا دولانی نے کپتان چماری اٹاپٹو کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کے لیے ۴۴؍رنز جوڑے۔ ۱۱؍ویں اوور میں ریتو مونی نے امیشا دولانی کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑ دیا۔ امیشا دولانی نے ۲۵؍ گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے ۲۷؍ رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھئے:ورون دھون کی ’’ہے جوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ اپنی اصل تاریخ پر ریلیز ہوگی


۱۴؍ویں اوور میں سلطانہ خاتون نے چماری اٹاپٹو کا شکار کر لیا۔ اٹاپٹو نے۳۷؍ گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے۴۲؍ رنز بنائے۔ اننگز کی آخری گیند پر ہرشیتا سمر وکرما آؤٹ ہوئیں، انہوں نے ۲۹؍ گیندوں میں چار چوکے اور دو چھکے لگاتے ہوئے ۴۹؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں ناہیدہ اختر نے آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ ۲۰؍ اوور میں چار وکٹ پر ۱۵۴؍ رنز کا اسکور بنایا۔ نیلکشیکا سلوا ۲۲؍ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ بنگلہ دیش کے لیے فریحہ تریشنا، ناہیدہ اختر، سلطانہ خاتون اور ریتو مونی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK