کولکاتا نائٹ رائیڈرز ( کے کے آر) کے اسٹار اسپنر سنیل نارائن اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ۲۰۰؍ وکٹ حاصل کرنے والے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے مجموعی طور پر تیسرے اور پہلے غیر ملکی بالر بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 03, 2026, 8:23 PM IST | Kolkata
کولکاتا نائٹ رائیڈرز ( کے کے آر) کے اسٹار اسپنر سنیل نارائن اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ۲۰۰؍ وکٹ حاصل کرنے والے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے مجموعی طور پر تیسرے اور پہلے غیر ملکی بالر بن گئے ہیں۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز ( کے کے آر) کے اسٹار اسپنر سنیل نارائن اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ۲۰۰؍ وکٹ حاصل کرنے والے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے مجموعی طور پر تیسرے اور پہلے غیر ملکی بالر بن گئے ہیں۔
🔘 Third bowler to reach 200 TATA IPL wickets
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) May 3, 2026
🔘 First overseas bowler to the milestone
🔘 First one to do it for a single franchise
The 🐐, Sunil Narine 💜 pic.twitter.com/qSpGleIrzP
سنیل نارائن نے یہ منفرد اعزاز سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔ انہوں نے میچ میں ۳۱؍ رنز دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے، جس کی بدولت حیدرآباد کی ٹیم ۱۶۵؍ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ آئی پی ایل کی تاریخ کے ایسے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں جنہوں نے کسی ایک ہی فرنچائز (کے کے آر) کی نمائندگی کرتے ہوئے ۲۰۰؍ وکٹ مکمل کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:لا لیگا: بارسلونا ٹائٹل کے قریب، ویاریا ل نے چیمپئن لیگ میں جگہ پکی کر لی
سنیل نارائن نے ۲۰۱۲ء میں اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کیا اور تب سے وہ کے کے آر کے بولنگ اٹیک کا سب سے اہم حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے۲۰۱۲ء، ۲۰۱۴ء اور ۲۰۲۴ء میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آئی پی ایل چیمپئن بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ان کی غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ۲۰۱۲ء اور ۲۰۱۸ء میں موسٹ ویلیو ایبل پلیئرکے ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ٹیم کے لیے ان کی اہمیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
نارائن اپنی نپی تلی بولنگ، بہترین اکانومی ریٹ اور میچ کے کسی بھی مرحلے پر وکٹ حاصل کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے دنیا بھر کے بلے بازوں کے لیے ایک معمہ بنے رہے ہیں۔ ۲۰۰؍ وکٹوں کا یہ ہندسہ عبور کرنا ان کی مستقل مزاجی اور عالمی معیار کی بولنگ کا عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’ایلوس‘‘ کو پیچھے چھوڑ کر’ ’مائیکل‘‘ دوسری سب سے بڑی میوزیکل بایوپک فلم بن گئی
پاکستان ٹیسٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے کراچی سے ڈھاکہ پہنچ گئی
پاکستان ٹیسٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف دو میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کراچی سے ڈھاکہ پہنچ گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ڈھاکہ ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو سخت حفاظتی انتظامات میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ۸؍ مئی سے میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ ۱۶؍ مئی سے سلہٹ میں شروع ہوگا، میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ۲۷۔۲۰۲۶ء کا حصہ ہوں گے۔