Inquilab Logo Happiest Places to Work

سوریا ونشی کی طوفانی نصف سنچری، ہندوستان نے زمبابوے کو مات دی

Updated: July 23, 2026, 10:03 PM IST | New Delhi

مینک یادو اور پرنس یادو کی شاندار گیندبازی کے بعد نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی۔

Vaibhav Sooryavanshi.Photo:X
ویبھوسوریا ونشی۔ تصویر:ایکس

 مینک یادو اور پرنس یادو کی شاندار گیندبازی کے بعد نوجوان بلے باز ویبھو سوریاونشی کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے پہلے ٹی۲۰؍ میچ میں جمعرات کو زمبابوے کو سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی کپتان شریاس  ایّر کو اپنی قیادت میں پہلی ٹی۲۰؍ فتح بھی نصیب ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے:پی وی سندھو، لکشیا سین اور آیوش شیٹی کی شکست، چائنا اوپن میں ہندوستانی چیلنج ختم


زمبابوے کو سات وکٹوں پر ۱۲۵؍ رنز تک محدود رکھنے کے بعد ہندوستان نے۲ء۱۳؍ اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر۱۲۶؍ رنز بنا کر ہدف حاصل کر لیا۔ شریاس ایّر کو بطور کپتان مسلسل چھ ٹی۲۰؍ شکستوں کے بعد پہلی کامیابی ملی۔ ویبھو سوریاونشی نے صرف  ۱۹؍گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ۵۰؍ رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر زمبابوے کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ایشان کشن نے ۳۵؍رن، شریاس   نے ناٹ آؤٹ ۲۸؍ اور تلک ورما نے ناٹ آؤٹ ۶؍ رنز بنائے۔


اس سے قبل مینک یادو نے میچ کی پہلی ہی گیند پر ہندوستان کو کامیابی دلائی اور اپنے دو وکٹوں کی بدولت پاور پلے میں ہی زمبابوے کی تین وکٹیں گر گئیں۔ بعد میں ریان برل (۲۶؍رن ) اور ویسلے مدھیویرے (۳۹؍رن ) نے اننگز سنبھالنے کی کوشش کی، جبکہ تڈیواناشے مارومانی ناٹ آؤٹ ۲۷؍  رنز بنا کر واپس لوٹے، تاہم زمبابوے کی پوری ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوور میں سات وکٹوں پر ۱۲۵؍ رنز ہی بنا سکی۔

یہ بھی پڑھئے:چھٹی لینے سے پہلے ہی ’جین زی ‘ ملازم نے خود پر لگا دی پابندی،پیغام سوشل میڈیا پروائرل


ہندوستان کی جانب سے مینک یادو نے ۱۸؍ رنز دے کر دو اور پرنس یادو نے ۱۹؍ رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیوَم دوبے اور روی بشنوئی نے ایک، ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔  مینک یادو نے میچ کی پہلی ہی گیند پر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی اور ان کے ابتدائی دو جھٹکوں کی بدولت پاور پلے میں ہی زمبابوے کی تین وکٹیں گر گئیں۔ اس کے بعد کپتان سکندر رضا ۳۲؍رن کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK