Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹی ۲۰؍ ورلڈکپ :انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان خاتون ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کا فائنل

Updated: July 03, 2026, 8:02 PM IST | New Delhi

کپتان نیٹ سائور برنٹ ۷۵؍ اور ہیتھر نائٹ ۵۸؍ رن کی شاندار نصف سنچری اننگز کے دم پر انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ۴۰؍ رن سے ہرا کر خاتون ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

England Team.Photo:X
انگلینڈ کی ٹیم۔ تصویر:ایکس

کپتان نیٹ سائور برنٹ  ۷۵؍  اور ہیتھر نائٹ ۵۸؍ رن  کی شاندار نصف سنچری اننگز کے دم پر انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو ۴۰؍ رن  سے ہرا کر خاتون ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اب اتوار کو انگلینڈ کی ٹیم خطاب کے لیے روایتی حریف آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی۔ نیٹ سائور برنٹ کو پلیئر آف دی میچ  کا ایوارڈ ملا۔


انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے جمعرات کی رات کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ کی شروعات کافی خراب رہی اور اس نے محض ۲۳؍ رن پر اپنے تین وکٹ گنوا دیئےہ۔ ایمی جونز ۲، ڈینیئل وہائٹ ۱۲؍ اور ایلس کیپسی  ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ایسے بحران کے وقت میں کپتان نیٹ سائور برنٹ اور ہیتھر نائٹ کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان ۹۰؍ گیندوں میں ۱۳۳؍ رن  کی ریکارڈ شراکت داری ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے:شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ کے دن ۲؍ کروڑ افراد کی آمد متوقع


 ۱۹؍ویں اوور میں این ملامبا نے سائور برنٹ کو آؤٹ کیا۔ سائور برنٹ نے ۴۷؍ گیندوں پر۱۱؍ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ۷۵؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اسی اوور کی چوتھی گیند پر ملامبا نے ہیتھر نائٹ کو بھی اپنا شکار بنایا۔ ہیتھر نائٹ نے ۴۷؍ گیندوں پر چھ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ۵۸؍ رن بنائے۔ انگلینڈ نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں پانچ وکٹ پر ۱۶۹؍رن  کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔ جنوبی افریقہ کے لیے این ملامبا اور شبنم اسماعیل نے دو دو وکٹ لیے۔ ماریزان کیپ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھئے:مدراس ہائی کورٹ کا فیصلہ:’’جنا نائیگن‘‘ پائریسی کیس میں دو ملزمین کی ضمانت مسترد


اس کے بعد ۱۷۰؍ رن  کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری جنوبی افریقہ ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں آٹھ وکٹ پر۱۲۹؍ رن ہی بنا سکی اور مقابلہ ۴۰؍ رن  سے ہار گئی۔ تزمین برٹس کو چھوڑ کر اس کا کوئی بھی بلے باز انگلینڈ کے گیند بازی حملے کے آگے زیادہ دیر تک نہیں ٹک سکا۔ برٹس نے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ ۵۱؍ رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اس اننگز میں چھ چوکے بھی لگائے۔ ان کے علاوہ کپتان لورا وولوارڈٹ ۱۷، کلوئی ٹرائون ۱۲؍  اور سنے لوس ۱۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ این ڈی کلرک نے۱۴؍ رن  کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقہ کی پانچ بلے باز دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکیں۔ انگلینڈ کے لیے لورین بیل اور شارلٹ ڈین نے دو دو وکٹ لیے۔ فریا کیمپ اور لنسی اسمتھ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK