Inquilab Logo Happiest Places to Work

تنوی شرما نے گوئین تھوئی لِنہ کو شکست دے کر اپنا پہلا سپر ۳۰۰؍ خطاب جیت لیا

Updated: August 02, 2026, 9:08 PM IST | New Delhi

ہندوستان کی ۱۷؍ سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی تنوی شرما نے خواتین کے سنگلز کے فائنل میں ویتنام کی چھٹی سیڈ یافتہ گوئین تھوئی لِنہ کو۱۶۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍ سے شکست دے کر تائپے اوپن ۲۰۲۶ء کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ یہ ان کے کریئر کا پہلا بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر۳۰۰؍ خطاب ہے۔

Tanvi Sharma.Photo:X
تنوی شرما۔ تصویر:ایکس

 ہندوستان کی ۱۷؍ سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی تنوی شرما نے خواتین کے سنگلز کے فائنل میں ویتنام کی چھٹی سیڈ یافتہ گوئین تھوئی لِنہ کو۱۶۔۲۱، ۱۶۔۲۱؍  سے شکست دے کر تائپے اوپن ۲۰۲۶ء کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ یہ ان کے کریئر کا پہلا بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر۳۰۰؍ خطاب ہے۔

 

یہ بھی پڑھئے:کنگنا رناوت کا رتیک روشن کو جواب’’اپنی ساتھی کو شرمندہ کرنا بند کریں‘‘


اس تاریخی کامیابی کے ساتھ تنوی، سائنا نہوال کے بعد تائپے اوپن جیتنے والی دوسری ہندوستانی خاتون سنگلز کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس جیت نے اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کے ۱۷؍ سالہ اعزازی انتظار کا بھی خاتمہ کر دیا۔تنوی نے پہلے گیم میں ابتدا ہی سے برتری قائم کرتے ہوئے۱۶۔۲؍سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے گیم میں ۰۔۳؍ سے پیچھے ہونے کے باوجود انہوں نے شاندار واپسی کی اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل برتری برقرار رکھی۔ انہوں نے شاندار کراس کورٹ ڈراپ شاٹ کے ساتھ آخری پوائنٹ حاصل کیا اور صرف ۳۶؍ منٹ میں فائنل اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ کی مایوسی کے بعد لیونل میسی کی واپسی، انٹر میامی کا کولمبس کریو سےمیچ ڈرا


خطاب جیتنے کے بعد تنوی نے کہا’’میں اس کامیابی پر بے حد خوش ہوں۔ پورے ٹورنامنٹ میں میری کوشش یہی تھی کہ ہر میچ میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کروں۔ میں دباؤ میں تھی، لیکن خود سے کہا کہ سو فیصد دوں گی اور صرف اپنے کھیل پر توجہ رکھوں گی۔‘‘اس فتح کے ساتھ تنوی سپر ۳۰۰؍ یا اس سے اعلیٰ درجے کا خطاب جیتنے والی چوتھی ہندوستانی خاتون سنگلز کھلاڑی بن گئی ہیں۔ وہ سائنا نہوال، پی وی سندھو اور دیویکا سہاگ کے خصوصی کلب میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ بی ڈبلیو ایف سپر ۳۰۰؍خطاب جیتنے والی دنیا کی تیسری کم عمر کھلاڑی بھی بن گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK