Inquilab Logo Happiest Places to Work

تنزید حسن کی سنچری، بنگلہ دیش نے ۱۵۳؍ رن کی برتری حاصل کر لی

Updated: August 14, 2026, 5:08 PM IST | Darwin

تنزید حسن (۱۰۱؍رن) اور کپتان نجم الحسن شانتو (۸۴؍ رن) رنوں کی اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف اسٹمپ تک چھ وکٹ پر ۳۵۱؍ رن بنا کر ۱۵۳؍ رن کی برتری حاصل کر لی ہے۔

Tanzid Hassan.Photo:X
تنزید حسن۔ تصویر:ایکس

تنزید حسن (۱۰۱؍رن) اور کپتان نجم الحسن شانتو (۸۴؍ رن) رنوں کی اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف اسٹمپ تک چھ وکٹ پر ۳۵۱؍ رن بنا کر ۱۵۳؍ رن کی برتری حاصل کر لی ہے۔بنگلہ دیش نے کل کے ۹۶؍ رن پر ایک وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ آج صبح کے سیشن میں جوش ہیزلووڈ نے مومن الحق (۴۹؍رن) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو دن کی پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے نجم الحسن شانتو نے تنقید حسن کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے صبر آزما بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے ۹۳؍ رن کی شراکت داری ہوئی۔ اسی دوران تنقید حسن نے اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے سنچری مکمل کرنے کے لیے ۱۸۸؍ گیندوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے ۱۹۷؍ گیندوں میں ۱۰۱؍ رن کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہیں ۶۶؍ویں اوور میں ناتھن لاین  نے آؤٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ آسٹریلیائی زمین پر ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ایکواڈور: فٹبالر ہالینڈ کی تصویر والے ۴۶۹؍ کوکین کے پیکٹ ضبط، خاتون گرفتار

۸۳؍ویں اوور میں ہیزلووڈ نے نجم الحسن شانتو کو آؤٹ کر کے بنگلہ دیش کو چوتھا جھٹکا دیا۔ نجم الحسن شانتو نے  ۱۲۶؍ گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ۸۴؍ رن بنائے۔ اس کے بعد  ۸۵؍ویں اوور میں لیٹن کمار داس بغیر کھاتا کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ اگلے ہی اوور میں پیٹ کمنز نے مشفق الرحیم ۳۶؍ رن کا شکار کر لیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت بنگلہ دیش نے۱۱۰؍ اوورس میں چھ وکٹ پر ۳۵۱؍ رن بنا لیے ہیں۔ مہدی حسن معراج ( ناٹ آؤٹ ۳۲؍رن) اور حسن محمود (ناٹ آؤٹ ۳۱؍  رن) کریز پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلووڈ اور مچل اسٹارک نے دو دو وکٹ لیے۔ ناتھن لاین  اور پیٹ کمنز نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK