زمبابوے کے دورے پر ہندوستان کے ہیڈ کوچ کے طور پر گئے وی وی ایس لکشمن نے اوپنر ویبھو سوریہ ونشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری طرح پختہ کھلاڑی نظر آ رہے ہیں اور یہی بات مجھے ان کی سب سے زیادہ پسند ہے۔
EPAPER
Updated: July 28, 2026, 11:49 AM IST | Harare
زمبابوے کے دورے پر ہندوستان کے ہیڈ کوچ کے طور پر گئے وی وی ایس لکشمن نے اوپنر ویبھو سوریہ ونشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری طرح پختہ کھلاڑی نظر آ رہے ہیں اور یہی بات مجھے ان کی سب سے زیادہ پسند ہے۔
زمبابوے کے دورے پر ہندوستان کے ہیڈ کوچ کے طور پر گئے وی وی ایس لکشمن نے اوپنر ویبھو سوریہ ونشی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری طرح پختہ کھلاڑی نظر آ رہے ہیں اور یہی بات مجھے ان کی سب سے زیادہ پسند ہے۔ زمبابوے کے خلاف تین صفرسے کلین سویپ کے بعد لکشمن نے کہا’’ وہ بہت ہی میچور نظر آ رہے ہیں اور یہی بات مجھے ویبھو کے بارے میں سب سے زیادہ پسند ہے۔ وہ ہر میچ میں حالات کا اندازہ لگا رہے ہیں اور بہتر سے بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف میچوں کا، بلکہ ہر پریکٹس سیشن کا بھی تجزیہ کرتے ہیں۔ آج آپ نے جو دیکھا، وہ ایک پختہ اننگز تھی کیونکہ میدان بہت بڑا تھا اور وکٹ دھیمی تھی، جہاں گیند تھوڑی رک کر آ رہی تھی۔ مجھے لگا کہ زمبابوے کے گیند بازوں نے ان کے خلاف خاص منصوبہ بندی کی تھی لیکن انہوں نے اس کا شاندار جواب دیا۔ ویبھو کی یہ بے حد میچور اننگز تھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز:سلیکشن کمیٹی کو سی او ای فٹنیس رپورٹ کا انتظار
جب سوریہ ونشی کی سب سے بڑی طاقت کے بارے میں پوچھا گیا تو لکشمن نے کہا’’انہیں اپنے کھیل کی اچھی سمجھ ہے۔ گزشتہ ۶؍ مہینوں میں ان کی پختگی، سمجھ اور بیداری میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ مشکل حالات کا سامنا کر پا رہے ہیں اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف دباؤ میں بھی اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا’’ہم ویبھو کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ تقریباً ڈھائی سال پہلے، ۲۰۲۴ء کے انڈر-۱۹؍ ورلڈ کپ سے ٹھیک پہلے وجے واڑہ میں ہوئی سیریز کے دوران ہم نے انہیں پہچانا تھا، جہاں وہ انڈیا ’بی‘ کیلئے سب سے زیادہ رن بنانے والوں میں شامل تھے۔ تب سے وہ سینٹر آف ایکسیلنس کے کئی کیمپ کا حصہ رہے ہیں اور پھر ۲۰۲۶ءکے انڈر۔۱۹؍ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز تھے۔ اس لئے ہم انہیں پوری طرح جانتے ہیں، صرف ایک کھلاڑی کے طور پر نہیں بلکہ ایک انسان کے طور پر بھی۔ جب آپ کسی انسان کو اچھی طرح جانتے ہیں، تو آپ کو سمجھ آتا ہے کہ ان کے لیے کیا چیز بہتر کام کرتی ہے اور انہیں میچ سے پہلے کس طرح تیار کیا جائے تاکہ وہ صحیح ذہنی حالت کے ساتھ میدان پر اتریں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شان مسعود کی شاندار بیٹنگ، ٹیسٹ میں پاکستان پوزیشن مضبوط
لکشمن کے مطابق سوریہ ونشی کیلئے سب سے زیادہ سدھار کی گنجائش ان کی فٹنس میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایک شعبہ جس میں ہم چاہتے ہیں کہ وہ سدھار کریں، وہ ان کی مجموعی فٹنس ہے۔ وہ ابھی بہت چھوٹے ہیں اور خود بھی کھیل کے ہر پہلو میں بہتر بننا چاہتے ہیں۔ آج بھی جب وہ زخمی ہوئے تب بھی وہ میدان پر ہی رہنا چاہتے تھے۔ لیکن ہمارے فیزیو نے انہیں باہر آنے کے لئے کہا۔ یہی ان کی ٹیم کے لئے ہر ممکن طریقے سے تعاون دینے کی لگن اور ایمانداری کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘