انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی چمک دمک اور ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کمر کس لی ہے۔ بورڈ نے تمام فرنچائزز کو واضح کر دیا ہے کہ اب محض ہدایات جاری کرنا کافی نہیں۔
EPAPER
Updated: May 08, 2026, 6:07 PM IST | Mumbai
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی چمک دمک اور ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کمر کس لی ہے۔ بورڈ نے تمام فرنچائزز کو واضح کر دیا ہے کہ اب محض ہدایات جاری کرنا کافی نہیں۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی چمک دمک اور ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کمر کس لی ہے۔ بورڈ نے تمام فرنچائزز کو واضح کر دیا ہے کہ اب محض ہدایات جاری کرنا کافی نہیں، بلکہ ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی وقت اچانک چھاپے مارے جا سکتے ہیں۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سیکیا کی جانب سے فرنچائزز کو بھیجے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی اور آئی پی ایل کی آپریشنز ٹیمیں کسی بھی وقت ٹیموں کے کیمپوں، ہوٹلوں اور سرگرمیوں کی جانچ کر سکتی ہیں۔ ٹیم منیجرز پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ ہوٹلوں میں آنے جانے والے تمام مہمانوں اور ان کی نقل و حرکت کا مکمل ریکارڈ رکھیں۔
یہ بھی پڑھئے:لکھنؤ سپر جائنٹس نے آر سی بی کو ۹؍رن سے ہرادیا
مراسلے میں دو ٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ’’اگر ان ہدایات کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو فرنچائزز کو خود ہی اس کی اطلاع آئی پی ایل آپریشنز ٹیم کو دینی ہوگی۔ بی سی سی آئی کو امید ہے کہ تمام ٹیمیں ان اصولوں کو سنجیدگی سے لیں گی تاکہ ٹورنامنٹ کے وقار پر کوئی آنچ نہ آئے۔بی سی سی آئی نے صرف وارننگ ہی نہیں دی بلکہ قوانین توڑنے والوں کے لیے پانچ نکاتی عبرتناک سزاؤں کا خاکہ بھی پیش کر دیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والے فرد یا فرنچائز کو باضابطہ قانونی نوٹس جاری کیا جائے گا۔ آئی پی ایل قوانین کے تحت فرنچائز پر خطیر رقم کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ کھلاڑی، سپورٹ اسٹاف یا ٹیم آفیشل کو جاری سیزن یا مستقبل کے سیزن سے باہر کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:لکھنؤ سپر جائنٹس نے آر سی بی کو ۹؍رن سے ہرادیا
ممنوعہ ادویات کے استعمال، سیکوریٹی کی خلاف ورزی یا ہراسانی جیسے سنگین معاملات میں کیس پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔بورڈ کھیل کے مفاد میں کوئی بھی دوسرا سخت قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔سیکرٹری دیوجیت سیکیا کے دستخط شدہ سات صفحات پر مشتمل اس نوٹ میں فرنچائزیز کو سختی سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان ہدایات پر فوری عمل کریں، کیونکہ بورڈ کسی بھی وقت آڈٹ اور معائنہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔