جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہو چکی ہے، اور اس بار گیم آف تھرونز کی کاسٹنگ ڈائریکٹر نینا گولڈ کو اگلا ۰۰۷؍تلاش کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 15, 2026, 8:01 PM IST | London
جیمز بانڈ کی تلاش شروع ہو چکی ہے، اور اس بار گیم آف تھرونز کی کاسٹنگ ڈائریکٹر نینا گولڈ کو اگلا ۰۰۷؍تلاش کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
اگر آپ خود میں جیمز بانڈ جیسی صلاحیت دیکھتے ہیں تو کچھ پیسے خرچ کریں اور آڈیشن دینے چلے جائیں۔ طویل انتظار اور یہ قیاس آرائیاں کہ اگلا ۰۰۷؍کون ہوگا، کے بعد جیمز بانڈ کے آڈیشنز باضابطہ طور پر شروع ہو گئے ہیں۔ امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز، جس کے پاس اب اس فرنچائز کے تخلیقی حقوق موجود ہیں، نے برطانوی اداکار ڈینیئل کریگ کے بعد اس مشہور کردار کے لیے موزوں ترین اداکار کی تلاش شروع کر دی ہے۔
جیمز بانڈ کے آڈیشنز شروع!
ویرائٹی کے مطابق امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز نے برطانوی کاسٹنگ ڈائریکٹر نینا گولڈ کی مدد سے اگلے۰۰۷؍ کی تلاش کے لیے آڈیشنز شروع کر دیے ہیں۔ اسٹوڈیو نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ اگلے جیمز بانڈ کی تلاش جاری ہے۔ اسٹوڈیو نے بیان میں کہا کہ ’’اگلے جیمز بانڈ کی تلاش جاری ہے۔ اگرچہ ہم کاسٹنگ کے عمل کے دوران مخصوص تفصیلات پر تبصرہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے، لیکن ہم مناسب وقت آنے پر ۰۰۷؍ کے مداحوں کے ساتھ مزید خبریں شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:فلسطینی گلوکارہ ایلیانا کا نیا گانا فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے ساؤنڈ ٹریک میں شامل
نینا گولڈ ۲۶؍ویں جیمز بانڈ فلم کے لیے نئے اداکار کی تلاش کے منصوبے میں شامل ہیں۔ وہ مشہور ایچ بی او سیریز گیم آف تھرونز کی کاسٹنگ کے لیے بھی کام کر چکی ہیں تاہم، گولڈ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ایک ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ نینا گولڈ نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن، اسٹار وارز فرنچائز کی پانچ فلموں، ڈیسی رڈلی کو ’’رے‘‘ کے کردار کے لیے دی فورس اویکنز، دی مارشین اور کونکلیو جیسے منصوبوں پر بھی کام کر چکی ہیں۔ انہیں ۲۰۲۶ء میں فلم ہیمنیٹ میں اپنی خدمات پر آسکر کے لیے نامزد کیا گیا اور یہ پہلا موقع تھا جب اکیڈمی نے کاسٹنگ ڈائریکرز کو اعزاز دیا۔ نینا سے پہلے ڈیبی میک ولیمز تھیں، جنہوں نے ڈینیئل کریگ، پیئرس بروسنن اور ٹموتھی ڈالٹن جیسے اداکاروں کو منتخب کرنے میں مدد کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:مسجد اقصیٰ میں یہودی انتہا پسندوں کا دھاوا، اشتعال انگیز جلوس نکالا گیا
جیمز بانڈ فلم: اب تک کیا معلوم ہے؟
اگلی جیمز بانڈ فلم کی ہدایت کاری ڈیون فرنچائز کے ڈائریکٹر ڈینس ویلینیو کریں گے۔’’پیکی بلائنڈرز‘‘ کے خالق اسٹیون نائٹ اس فلم کا اسکرپٹ لکھ رہے ہیں۔ ’’ہیری پوٹر‘‘ سیریز کے ڈیوڈ ہیمن اس فلم کے پروڈیوسر ہوں گے جبکہ تانیا لاپوانت ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شامل ہوں گی۔ اپریل میں لاس ویگاس میں ہونے والے سنیما کون کے دوران، امیزون ایم جی ایم اسٹوڈیوز کی پریزنٹیشن میں اسٹوڈیو ہیڈ کورٹنی ویلینٹی نے کاسٹنگ کے عمل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے معلوم ہے کہ آپ سب یہ جاننے کے منتظر ہیں کہ جیمز بانڈ کا کردار کون ادا کرے گا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا’’براہِ کرم جان لیں کہ ہم اس کام کو بہت احتیاط اور گہرے احترام کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ ہم سب کے لیے یہ زندگی کا ایک خواب ہے کہ ہم ناظرین کے سامنے اس اگلے باب کو پیش کریں، اور ہم اس ذمہ داری کو ہلکا نہیں لیتے۔‘‘آڈیشنز شروع ہونے سے کئی سال پہلے ہی اس بات کی افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اگلا بانڈ کون ہوگا۔ جیکب ایلورڈی، کیلم ٹرنر اور ایرن ٹیلر جانسن ان ناموں میں شامل ہیں جنہیں مداح سب سے مضبوط امیدوار سمجھتے ہیں۔