Inquilab Logo Happiest Places to Work

تلک کے پاس بے پناہ صلاحیت ہے، انہیں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں: ہاردک

Updated: April 21, 2026, 6:03 PM IST | Mumbai

انڈین پریمیر لیگ: ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف پیر کے روز احمد آباد میں حاصل کی گئی جیت کو ٹیم کے لیے بہت ضروری قرار دیا۔

Tilak Verma.Photo:X
تلک ورما۔ تصویر:ایکس

 ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف پیر کے روز احمد آباد میں حاصل کی گئی جیت کو ٹیم کے لیے بہت ضروری قرار دیا۔ ہاردک نے گیند سے جوس بٹلر کو آؤٹ کیا اور اس سے قبل تلک ورما کے ساتھ ۸۱؍ رنز کی شراکت بھی قائم کی، جس کے ساتھ آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں ٹیم کی مسلسل چار شکستوں کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔
اس میچ کے سب سے بڑے ہیرو تلک ورما رہے، جنہوں نے ۴۵؍گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے آخری چار اوورز میں ۷۳؍ رنز جوڑے اور گجرات کے سامنے ۲۰۰؍ رنز کا ہدف رکھا۔ یہ تلک کی آئی پی ایل میں پہلی سنچری تھی، جس میں آٹھ چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔

 

 

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ اپنے تصورات میں مذاکرات کی ٹیبل کو سرنڈر ٹیبل بنا رہے ہیں: باقر قالیباف


میچ کے بعد ہاردک نے کہاکہ ’’تلک کے پاس جتنی صلاحیت ہے، انہیں زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں انہیں یہی کہتا رہا کہ گیند کو دیکھو اور مارو، کیونکہ ان کے بلے سے گیند نکلنے کا انداز بہت خاص ہے۔ وقت آ گیا تھا کہ وہ آگے بڑھ کر کارکردگی دکھائیں۔ میں ڈگ آؤٹ میں اتنا زور سے چیخا کہ مجھے چکر آ گیا، لیکن یہ ٹیم، تلک اور ممبئی انڈینز سب کے لیے ضروری تھا۔ ایک کپتان کے طور پر مجھے بھی اسی توانائی کی ضرورت تھی تاکہ چیزیں بدل سکیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:ڈیوڈ دھون نے ’’ہے جوانی تو عشق ہوناہے ‘‘ کے تعلق سے وضاحت پیش کی


بعد ازاں جسپریت بمراہ نے بھی اپنی اہمیت ثابت کی۔ انہوں نے۲۰۲۲ء کے بعد پہلی بار آئی پی ایل میں اننگز کا پہلا اوور کرایا اور پہلی ہی گیند پر بی سائی سدرشن کو آؤٹ کر دیا۔ہاردک نے کہاکہ ’’جسپریت بمراہ اتنے خاص ہیں کہ آپ انہیں وہیں استعمال کرتے ہیں جہاں ٹیم کو ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ آج ہم نے نئی گیند سے اثر ڈالنے کا فیصلہ کیا اور ان سے بہتر کوئی نہیں تھا۔‘‘ ہاردک نے کہاکہ ’’باہر جا کر جیتنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، اور احمد آباد میں کھیلنا ہمارے لیے خاص طور پر مشکل رہا ہے۔ لیکن ہم نے اچھا کرکٹ کھیلا اور یہ جیت اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ یہ بہت ضروری تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK