تلک ورما (ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رن) کی شاندار سنچری اور اشونی کمار (چار وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ممبئی انڈینز نے پیر کو گجرات ٹائٹنز کو ۹۹؍ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چار شکستوں کے بعد اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔
EPAPER
Updated: April 21, 2026, 3:58 PM IST | Mumbai
تلک ورما (ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رن) کی شاندار سنچری اور اشونی کمار (چار وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ممبئی انڈینز نے پیر کو گجرات ٹائٹنز کو ۹۹؍ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چار شکستوں کے بعد اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔
تلک ورما (ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رن) کی شاندار سنچری اور اشونی کمار (چار وکٹ) کی عمدہ گیندبازی کی بدولت ممبئی انڈینز نے پیر کو گجرات ٹائٹنز کو ۹۹؍ رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چار شکستوں کے بعد اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔
𝐅𝐢𝐫𝐬𝐭 𝐦𝐚𝐭𝐜𝐡 𝐢𝐧 𝟐𝟎𝟐𝟓 = 𝐅𝐢𝐫𝐬𝐭 𝐦𝐚𝐭𝐜𝐡 𝐢𝐧 𝟐𝟎𝟐𝟔
— Mumbai Indians (@mipaltan) April 21, 2026
Same to same, no difference! 😌 pic.twitter.com/WuDXWF7qvM
ممبئی نے بلے اور گیند دونوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے واپسی کی۔ میچ کے ابتدائی۱۰۔۱۲؍اوورز تک ممبئی پیچھے تھی، لیکن تلک کی سنچری اور بعد میں گیندبازوں کی زبردست کارکردگی نے ٹیم کو اہم فتح دلائی۔ پہلی اننگز میں تلک کی دھماکہ خیز بیٹنگ کی بدولت ممبئی نے بڑا اسکور کھڑا کیا۔ اس کے بعد جسپریت بمراہ نے پہلی ہی گیند پر سائی سدرشن کو آؤٹ کر کے گجرات کو دباؤ میں ڈال دیا، جبکہ دیگر گیندبازوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ ممبئی نے گجرات ٹائٹنز کو ۵ء۱۵؍ اوورز میں۱۰۰؍ رنز پر آل آؤٹ کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ یہ گجرات کی ٹورنامنٹ میں تیسری شکست ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ اپنے تصورات میں مذاکرات کی ٹیبل کو سرنڈر ٹیبل بنا رہے ہیں: باقر قالیباف
۲۰۰؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں اتری گجرات ٹائٹنز کی شروعات خراب رہی اور صرف پانچ رنز پر دو وکٹ گر گئے۔ سائی سدرشن (صفر) کو بمراہ اور جوس بٹلر (۵) کو ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد کپتان شبھ من گل نے واشنگٹن سندر کے ساتھ اننگز سنبھالنے کی کوشش کی اور دونوں کے درمیان ۳۵؍ رنز کی شراکت ہوئی۔ پانچویں اوور میں اشونی کمار نے گل (۱۴؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس کے بعد مچل سینٹنر اور اشونی کمار نے لگاتار وکٹیں لے کر گجرات کی بیٹنگ لائن کو بکھیر دیا۔ ۱۶؍ویں اوور میں ایم غضنفر نے کگیسو ربادا (۱۲؍رن) اور محمد سراج (صفر) کو آؤٹ کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔
ممبئی کی جانب سے اشونی کمار نے۲۴؍ گیندوں میں چار وکٹ حاصل کیے۔ مچل سینٹنر اور ایم غضنفر نے دو دو وکٹ لیے، جبکہ جسپریت بمراہ اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ڈیوڈ دھون نے ’’ہے جوانی تو عشق ہوناہے ‘‘ کے تعلق سے وضاحت پیش کی
اس سے قبل گجرات ٹائٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ممبئی انڈینز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور کگیسو ربادا نے ابتدائی جھٹکے دیے۔ دانش مالیبار (۲)، کوئنٹن ڈی کوک (۱۳) اور سوریہ کمار یادو (۱۵) جلد آؤٹ ہو گئے۔ بعد میں تلک ورما اور نمن دھیر کے درمیان ۵۲؍ رنز کی شراکت ہوئی۔ نمن دھیر نے ۴۵؍ رنز بنائے۔ آخری اوورز میں ہاردک پانڈیا (۱۵) بھی آؤٹ ہو گئے۔ ممبئی نے مقررہ ۲۰؍اوورز میں ۵؍ وکٹ کے نقصان پر ۱۹۹؍ رنز بنائے۔ تلک ورما نے ۴۵؍ گیندوں میں ۸؍ چوکے اور۷؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۱۰۱؍رنز بنائے۔ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کگیسو ربادا نے تین وکٹ حاصل کیے جبکہ پرشدھ کرشنا کو ایک وکٹ ملا۔