Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹنگ اور آرچر نے ہندوستانی بلے بازی کو کیا زیر ، انگلینڈ کو دو صفر کی برتری

Updated: July 08, 2026, 9:05 PM IST | London

جوش ٹنگ (۲۸؍ رن پر ۴؍ وکٹ) اور جوفرا آرچر (۲۹؍ رن پر ۳؍ وکٹ) نے مہلک گیند بازی کرتے ہوئے ہندوستانی بلے بازی کو پست کر دیا اور انگلینڈ نے تیسرا ٹی ۲۰؍منگل کو ۱۲۵؍ رن سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍گول کی برتری حاصل کر لی۔

Indian Players.Photo:X
ہندوستانی کھلاری۔ تصویر:ایکس

 جوش ٹنگ (۲۸؍ رن پر ۴؍ وکٹ) اور جوفرا آرچر (۲۹؍ رن پر ۳؍ وکٹ) نے مہلک گیند بازی کرتے ہوئے ہندوستانی بلے بازی کو پست کر دیا اور انگلینڈ نے تیسرا ٹی ۲۰؍منگل کو ۱۲۵؍ رن سے جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں ۰۔۲؍ کی برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھئے:فیفاورلڈکپ : مصری کھلاڑی ریفری کے متنازع فیصلے پر برہم ہوگئے


فل سالٹ (۷۰؍رن) کی شاندار نصف سنچری سے انگلینڈ نے ۷؍ وکٹ پر ۲۰۱؍ رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور پھر ہندوستان کو۴ء۱۱؍ اوور میں محض ۷۶؍ رن پر ڈھیر کر دیا۔ ہندوستان کو ۲۰۲؍رن کا ہدف ملا تھا اور ایک دھیمی پچ پر ہندوستان کے لیے یہ ہدف آسان نہیں رہنے والا تھا اور اس کی جھلک پاور پلے میں ہی مل گئی جہاں ہندوستان نے اس فارمیٹ میں پہلی بار پانچ وکٹ گنوا دیے۔
 ہندوستان نے اس فارمیٹ کا اپنا دوسرا کم ترین اسکور بھی بنایا اور ہندوستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور ۱۳؍ رن کا رہا جو ویبھو سوریاونشی اور ایشان کشن نے بنایا۔ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ چار وکٹ جوش ٹنگ نے لیے اور آرچر کو تین وکٹ ملے۔ اسپنر جیکس کو ایک اور عادل رشید کو دو وکٹ حاصل ہوئے۔ جوفرا آرچر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ ابھیشیک شرما ۱۰، کپتان شریاس ایّر ۵، اکشر پٹیل ۱۰؍ اور تلک ورما تین رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ہندوستان کی طرف سے صرف چار بلے باز ہی دہائی کے ہندسے تک پہنچ سکے۔

یہ بھی پڑھئے:روہت صراف کی سیریز ’’مس میچڈ‘‘ کے آخری سیزن کی شوٹنگ شروع


اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اتری انگلینڈ کو جوس بٹلر (۳۶؍رن) نے دھماکہ دار شروعات دلائی تھی لیکن پرنس یادو نے آتے ہی بٹلر کو اپنا شکار بنایا اور کچھ جارحانہ شاٹس کھیلنے کے بعد ہیری بروک (۱۶) بھی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فل سالٹ نے ذمہ داری سنبھالی اور جیکب بیتھل (۱۳؍رن) نے ان کا ساتھ بھی دیا۔ حالانکہ ہرشیت رانا نے واپسی کرتے ہوئے لگاتار دو گیندوں پر بیتھل اور ٹام بینٹن کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد سیم کرن (ناٹ آؤٹ ۴۱؍رن) نے آنے کے بعد حملہ شروع کیا۔ سالٹ ۴۴؍ گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ۷۰؍ رن بنا کر اکشر پٹیل کا شکار بنے لیکن کرن نے حملہ جاری رکھا۔ حالانکہ آخری دو اوور میں ہندوستان نے محض ۱۴؍ رن دیے۔ کرن ۲۴؍ گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے ۴۱؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہندوستان کی طرف سے ہرشیت رانا اور پرنس یادو نے دو دو وکٹ لیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK