Inquilab Logo

آج ریئل میڈرڈ اور بائرن میونخ میں فائنل کیلئے گھمسان

Updated: May 08, 2024, 11:29 AM IST | Agency | Madrid

یوئیفا چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کا پہلا مرحلہ ۲۔۲؍گول سے ڈرا ہوا تھا۔ ریئل میڈرڈ کی ٹیم بائرن میونخ کی میزبان کرے گی۔

Real players are practicing. Photo: INN
ریئل کے کھلاڑی پریکٹس کررہے ہیں۔ تصویر : آئی این این

ریئل میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی بدھ کی دیر رات کو بائرن میونخ کے خلاف چمپئن لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے میں گول کرنے کا کوئی موقع نہیں گنوا چاہے گی۔ خیال رہے کہ تھیباؤٹ کورٹوئس کے صحت یاب ہونے کے باوجود اینڈری لینن کو گول کیپر کی حیثیت سے برقرار رہیں گے۔ سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں بائرن میونخ اور ریئل میڈرڈ کے درمیان مقابلہ ۲۔ ۲؍گول سے ڈرا ہوا تھا۔ یہ میچ بائرن کے میدان الائنز ارینا میں کھیلا گیا تھا۔ اس بار بائرن کی ٹیم میڈرڈ کے میدان پر کھیلے گی۔ 
 ریئل کے کوچ اینسیلوٹی نے منگل کی رات کہا کہ وہ سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں لینن کو آغاز سے ٹیم میں رکھنے کے منصوبے پر قائم رہیں گے حالانکہ کورٹوئس نے سنیچر کو کیڈیز کے خلاف۰۔ ۳؍گول سے جیت میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس نے میڈرڈ کو ہسپانوی لیگ کا ٹائٹل جیتنے کا موقع دیا۔ میڈرڈ کے فٹبال کلب کے کوچ نے کہاکہ ’’لینن کل کھیلیں گے۔ ‘‘ اینسیلوٹی نے منگل کو کہاکہ ’’کورٹوئس کو اپنی بہترین کارکردگی پر لوٹنے کیلئے وقت لگےگا۔ انہوں نے بہت اچھی تربیت کے بعد کیڈیز کے خلاف مقابلہ کیا اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے گول بچائے تھے۔ 
 لینن نے کورٹوئس کی جگہ لینے کے بعد سے متاثر کیا ہے۔ ۲۵؍ سالہ یوکرینی نے چیلسی کے سابق کھلاڑی کیپا ایریزابالاگا پر شاندار پوزیشن حاصل کی جو میڈرڈ کے دوسرے ریزرو گول کیپر ہیں۔ لیکن لینن نے حال ہی میں بارسلونا کے خلاف ایل کلاسیکو میں کچھ غلطیاں کیں، جس پر تنقید کی گئی اور اس بحث کو دوبارہ شروع کر دیا کہ کس کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جانا چاہئے۔ میڈرڈ اور بائرن نے گزشتہ ہفتے میونخ میں پہلے مرحلے میں ۲۔ ۲؍گول سے برابری کی تھی۔ ہسپانوی پاور ہاؤس ۱۵؍ویں یورپی ٹائٹل کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اپنے۱۸؍ ویں یورپی کپ کے فائنل تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے اور چمپئن لیگ کے دور میں نواں خطاب جیتنا چاہتاہے۔ دوسری طرف بائرن، ۶؍ بار یورپی کپ چمپئن رہا ہے، ۲۰۔ ۲۰۱۹ء میں چمپئن لیگ جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ رہا ہے۔ 
 اینسیلوٹی نے کہا کہ ’’ریئل میڈرڈ اور بائرن ایک جیسے کلب ہیں، دونوں کی یورپی کپ میں ایک اچھی روایت اور تاریخ ہے ہم ان کا بھی احترام کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے پہلے مرحلے میں ہم سے بہت اچھا اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK