فیفا کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں یورپ کے ۲؍ مضبوط کلب ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے تیار۔
EPAPER
Updated: July 05, 2025, 11:25 AM IST | Agency | Miami
فیفا کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں یورپ کے ۲؍ مضبوط کلب ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے تیار۔
فیفا کلب ورلڈ کپ کا۲۰۲۵ء ایڈیشن ٹورنامنٹ کے آخری مراحل کی طرف بڑھ رہا ہے، کوارٹر فائنلز جمعہ کی دیر رات سے شروع ہوچکے ہیں۔
یورپی چمپئن پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)، ہسپانوی جائنٹس ریئل میڈرڈ، جرمن پاور ہاؤسیز بائرن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمنڈ، پریمیر لیگ کی ٹیم چیلسی، سعودی پرو لیگ کی ٹیم الہلال اور برازیل کی ٹیمیں فلومینینس اور پالمیراس امریکہ میں ہونے والے نئے ٹورنامنٹ میں بقیہ ٹیمیں ہیں۔
سنیچر یو یوئیفا چمپئن لیگ کے فاتح پی ایس جی کا مقابلہ جرمنی کی گھریلو فٹبال لیگ بنڈس لیگا کے چمپئن بائرن میونخ سے ہوگا۔ دونوں فٹبال کلب مضبوط ہیں اور دونوں میں اسٹار کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ یوئیفا چمپئن لیگ کی فاتح پی ایس جی نے ایم ایل ایس کی ٹیم انٹر میامی فٹبال کلب کو ۰۔۴؍گول سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ بنڈس لیگا چمپئن بائرن میونخ سے ہوگا۔پی ایس جی کی ٹیم نے انٹر میامی کے خلاف زبردست مقابلہ کیا ، انٹر میامی میں لیونل میسی اور لوئیس سواریز جیسے اسٹار کھلاڑی موجود تھے اس کے باوجود اسے شکست ہوئی تھی۔دوسری طرف پری کوارٹر فائنل میں جرمنی کے کلب نے فلامینگو کو۲۔۴؍گول سے شکست دے کر دوسرے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔
سنیچر کو ہی ایک اور کوارٹر فائنل میں پالمیراس، جنہوں نے راؤنڈ آف۱۶؍ میں ہم وطن بوٹافوگو کو ۰۔۱؍گول سے شکست دی جب کھیل کے۱۰۰؍ ویں منٹ میں پالینہو نے ایکسٹرا ٹائم میں اہم گول کیا، اب ان کا مقابلہ چیلسی سے ہوگا، جس نے پرتگالی ٹیم بینفیکا کومات دی۔