• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹوریس کے دو گول نے بارسلونا کو بآسانی جیت دلائی

Updated: September 22, 2025, 9:04 PM IST | Barcelona

بارسلونا فٹبال کلب نے اسپینش لیگ لا لیگا میں گیٹافے کو یامل کے بغیرکھیلتے ہوئے ۳؍گول سے شکست دی۔ فیران ٹوریس کے دو گول کئے۔ چوٹ کی وجہ سے مسلسل تیسرے میچ میں لامین یامل شرکت نہیں کرسکے۔

Barcelona And Getafe `s Match.Photo:INN
بارسلونا اور گیٹافے کا میچ۔ تصویر:آئی این این

فیران ٹوریس کے دو گول نے اتوار کو لا لیگا میں گیٹافے کے خلاف بارسلونا کو۰۔۳؍گول  سے فتح دلائی۔ چوٹ کی وجہ سے مسلسل تیسرے میچ میں لامین یامل کے بغیر، ہانسی فلک کی ٹیم نے اپنے عارضی ہوم گراؤنڈ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ڈینی اولمو نے تیسرا گول کیا اور اسسٹ بھی کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی ناقابل شکست بارسلونا کی ٹیم  ۱۳؍پوائنٹس کے ساتھ لیگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ وہ  ریئل  میڈرڈ فٹبال کلب سے ۲؍ پوائنٹ پیچھے ہے جس نے ہفتے کے روز ایسپینیول کو شکست دینے کے بعد ۵؍ میں سے ۵؍ میچ جیتے تھے۔ بارسلونا نے سینٹ جان ڈیسپی ٹریننگ گراؤنڈ میں بارش میں تقریباً ۶؍ہزار شائقین کے سامنے میچ کھیلا اور شروع سے ہی حاوی رہا۔
 ۲۵؍سالہ ہسپانوی کھلاڑی ٹوریس، جنہیں فلک کی روٹیشن پالیسی کے تحت رابرٹ لیواینڈوسکی کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا گیا تھا، نے۱۵؍ویں منٹ پر ٹیم کی شاندار موو کے ساتھ گول کا آغاز کیا۔ ٹوریس نے پھر ۳۴؍ ویں منٹ میں آف سائیڈ ٹریپ کو چکماتے ہوئے برتری کو دُگنا کر دیا اور رافینہا کی مدد سے گیند  پر شاندار گول کر دیا۔

یہ بھی ٖپڑھیئے:انگلینڈ نے آئرلینڈ کو ٹی ۲۰ ؍ سیریز میں مات دی

ٹوریس ہاف ٹائم سے پہلے ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے قریب پہنچ گئے، لیکن ان کا شاٹ گول کیپر سے بچنے کے بعد کراس بار سے ٹکرا گیا۔ اس کے بعد دانی المو نے۶۲؍ویں منٹ میں ٹیم کے لیے تیسرا اور آخری گول کیا۔ ٹوریس اس سیزن میں ۵؍ گیمز میں ۴؍ گول کرنے کے بعد اب لا لیگا کے اسکورنگ چارٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں، جو ریال میڈرڈ کے  کائیلیان  ایمباپے سے صرف ایک گول پیچھے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK