جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ۳۵۸؍ رنز کے بڑے اسکور کا دفاع نہ کر پانے کے کچھ ہی دیر بعد ہندوستان کے قائم مقام کپتان کے ایل راہُل نے کہا کہ اوس سے متاثرہ ایسے مقابلوں میں ٹاس ’’بہت اہم کردار‘‘ ادا کرتا ہے اور اس سے ’’بہت زیادہ فرق‘‘ پڑتا ہے۔
EPAPER
Updated: December 04, 2025, 3:55 PM IST | Raipur
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ۳۵۸؍ رنز کے بڑے اسکور کا دفاع نہ کر پانے کے کچھ ہی دیر بعد ہندوستان کے قائم مقام کپتان کے ایل راہُل نے کہا کہ اوس سے متاثرہ ایسے مقابلوں میں ٹاس ’’بہت اہم کردار‘‘ ادا کرتا ہے اور اس سے ’’بہت زیادہ فرق‘‘ پڑتا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ۳۵۸؍ رنز کے بڑے اسکور کا دفاع نہ کر پانے کے کچھ ہی دیر بعد ہندوستان کے قائم مقام کپتان کے ایل راہُل نے کہا کہ اوس سے متاثرہ ایسے مقابلوں میں ٹاس ’’بہت اہم کردار‘‘ ادا کرتا ہے اور اس سے ’’بہت زیادہ فرق‘‘ پڑتا ہے۔ یہ ہندوستان کا مسلسل ۲۰؍واں ون ڈے تھا جس میں ٹیم نے ٹاس ہارا۔ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا انتخاب کیا اور چار گیندیں باقی رہتے چار وکٹ سے جیت درج کرکے سیریز۱۔۱؍ سے برابر کر دی۔
ٹیم انڈیاکے عبوری کپتان راہُل نے کہا کہ ’’بہت زیادہ اوس تھی، جس کی وجہ سے دوسری اننگز میں گیندبازی کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ پچھلے میچ میں ہم نے ان سب کے باوجود بہت اچھا کیا تھا۔ گیلی گیند سے گیندبازی کرنے میں جو مشکلات آتی ہیں، اس سے صاف ظاہر ہے کہ ٹاس بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ اسی لیے مسلسل دو ٹاس ہارنے کا مجھے خود افسوس ہے۔ اس کا واقعی بڑا اثر پڑ رہا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اکشے کمار کی بھانجی سمرفلم’ اکیس‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھیں گی
راہُل نے مزید کہاکہ ’’گیندباز دل سے پوری کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہمیں کچھ شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ فیلڈنگ میں بھی ہم نے کچھ آسان چوکے دے دیئے۔ اگر ہم کھیل کے تینوں شعبوں میں بہتری لا سکیں تو شاید وہی ۲۰؍ سے ۲۵؍ رنز ہمارے حق میں ہوسکتے ہیں اور ہم نتیجے کے دوسری طرف ہو سکتے تھے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ وراٹ جس طرح بیٹنگ کر رہے تھے، وہ دیکھنے لائق تھا۔ ظاہر ہے ہم نے انہیں یہ سب کرتے ۵۳؍ بار دیکھا ہے۔
اس مضبوط پلیٹ فارم کے باوجود ہندوستان آخر میں تیزی سے رنز نہ بنا سکا۔ آخری ۱۵؍ اوور میں ۸؍ وکٹ ہاتھ میں رہنے کے باوجود صرف ۱۰۳؍ رنز بنے اور آخری ۱۰؍ اوور میں صرف ۷۴؍ رنز بنے۔ راہُل نے ٹیم شیٹ میں نمبر۶؍ پر درج ہونے کے باوجود نمبر۵؍ پر آ کر۴۳؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۶۶؍ رنز کی تیز اننگز کھیلی۔ واشنگٹن سندر نے ۸؍ گیندوں پر ایک رن بنایا جبکہ رویندر جڈیجا نے ۲۷؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۲۴؍ رنز بنائے۔