Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ: اسرائیل نے عید الاضحیٰ کے دنوں میں ۲۶؍ فلسطینی شہید کئے: اقوام متحدہ

Updated: May 31, 2026, 10:06 PM IST | Gaza

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق غزہ میں عید کی چھٹیوں کے دوران اسرائیل نے ۲۶؍ فلسطینی شہید کئے، یہ معلومات مقبوضہ فلسطینی علاقے میں موجود نگران نے فراہم کیں، جنہوں نے اسرائیلی حملوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے جمعہ کو خبر دی کہ منگل سے شروع ہونے والے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں کم از کم۲۶؍ فلسطینی شہید کر دیے۔ یہ معلومات مقبوضہ فلسطینی علاقے میں موجود نگران نے فراہم کیں، جنہوں نے اسرائیلی حملوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔۲۶؍ مئی کو تین فضائی حملوں میں۱۲؍ فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ ایک نوعمر لڑکی گزشتہحملے میں زخمی ہونے کے بعد چل بسی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایک خاتون اور ایک نوجوان لڑکی بھی شہید ہوئی تھی۔جبکہ وسطی غزہ کے ایک کیمپ میں فضائی حملے کے نتیجے میں چار مرد شہید ہوئے، ساتھ ہی خان یونس میں ایک گاڑی پر حملے میں دو دیگر افراد جان بحق ہوئے۔اس کے علاوہ غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں حماس کے القسام بریگیڈ کے ایک نئے مقرر کردہ کمانڈر، ان کی اہلیہ اور تین بچے، نیز ایک راہگیر خاتون شہید ہو گئیں۔۲۷؍ مئی کو دس القسام بریگیڈ سے منسلک افراد شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھئے: امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلئے ثالثوں سے رابطہ جاری: حماس

بعد ازاں اقوام متحدہ کے دفتر نے بتایا کہ اکتوبر میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی افواج نے۹۲۲؍ فلسطینی شہید کیے ہیں، جس سے اکتوبر۲۰۲۳ء سے شہداء کی کل  تعداد تقریباً ۷۳۰۰۰؍ہو گئی ہے۔جبکہ جنگ بندی کے بعد کم از کم۳۲؍ بچے اور۸؍ خواتین شہید ہوئی ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی ناکہ بندی جاری ہے جس سے فلسطینی پناہ گاہ، ادویات، خوراک اور دیگر ضروریات سے محروم ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں تقریباً پوری آبادی بے گھر  ہو چکی ہے اور متعدد احکامات کے تحت لوگوں کو مسلسل سکڑتے ہوئے علاقے میں دھکیل دیا جا رہا ہے۔انسانی حقوق کے تفتیش کاروں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس اعلان پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ وہ غزہ کے۷۰؍ فیصد علاقے پر اسرائیلی افواج کی تعیناتی بڑھائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK