ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل میکسیکو سے امریکہ کے لیے روانہ ہونے والی یوراگوئے کی قومی فٹبال ٹیم کی پرواز میں ضروری دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر ہو گئی ہے۔
EPAPER
Updated: June 15, 2026, 8:59 PM IST | Mexico City
ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل میکسیکو سے امریکہ کے لیے روانہ ہونے والی یوراگوئے کی قومی فٹبال ٹیم کی پرواز میں ضروری دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر ہو گئی ہے۔
ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل میکسیکو سے امریکہ کے لیے روانہ ہونے والی یوروگوئے کی قومی فٹبال ٹیم کی پرواز میں ضروری دستاویزات کی عدم دستیابی کے باعث تاخیر ہو گئی ہے۔ یہ پرواز انٹرنیشنل فٹبال فیڈریشن کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔ یوروگوئے کی ٹیم کو اتوار کے روز پملا ڈیل کارمین میں قائم اپنے بیس کیمپ سے میامی (فلوریڈا) کے لیے پرواز کرنا تھی۔
یہ بھی پڑھئے:سخت سفری پابندیوں اور ویزا مسائل پر ایرانی کپتان کا احتجاج
فیڈریشن نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ’’فیڈریشن کے کنٹرول سے باہر کے مسائل کی وجہ سے یوروگوئے ٹیم کی میکسیکو سے روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔ ٹیم اس وقت ہوٹل میں آرام کر رہی ہے۔ فیفا کی طرف سے روانگی کا نیا وقت شام سوا ۴؍بجے مقرر کیا گیا ہے۔‘‘
بعد ازاں، فیفا نے تاخیر کی اصل وجہ واضح کرتے ہوئے اس صورتحال کا ذمہ دار ایئرلائن کو ٹھہرایا۔ فیفا کے مطابق، میکسیکو میں ایئرلائن کی اجازت سے متعلق ایک تکنیکی غلطی کی وجہ سے یوروگوئے کی ٹیم کینکون سے میامی کے لیے بروقت اڑان نہ بھر سکی۔
یہ بھی پڑھئے:کرن جوہر ’’راکھ‘‘ سے متاثر، علی فضل کی اداکاری کو ’’غیر معمولی‘‘ قرار دیا
ایئرلائن نے اس غیر ارادی پریشانی پر معذرت خواہ کی ہے۔ اس دوران فیفا مسلسل یوراگوئے کی ٹیم کے ساتھ رابطے میں رہا اور ہوائی اڈے کے حکام و دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کاغذی کارروائی کو جلد مکمل کرانے کی کوشش کی، تاکہ ٹیم کے سفری شیڈول میں کم سے کم خلل پڑے۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے گروپ-ایچ (Group H) میں یوروگوئے کی ٹیم سعودی عرب، کیپ ورڈے اور اسپین کے ساتھ شامل ہے۔