• Mon, 12 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وجے ہزارے ٹرافی: کرناٹک نے وی جے ڈی میتھڈ کے تحت ممبئی کو ہرایا

Updated: January 12, 2026, 7:15 PM IST | Mumbai

بنگلورو میں کھیلے گئے وجے ہزارے ٹرافی کے بارش سے متاثرہ پہلے کوارٹر فائنل میں میزبان کرناٹک نے مضبوط ممبئی کو وی جے ڈی میتھڈ کے تحت ۵۴؍ رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دیودت پڈیکل اور کرون نائر کی شاندار ناقابلِ شکست نصف سنچریوں نے کرناٹک کی جیت کی راہ ہموار کی۔

Devdutt Paddikal.Photo:INN
دیودت پڈیکل۔ تصویر:آئی این این

بنگلورو میں کھیلے گئے وجے ہزارے ٹرافی کے بارش سے متاثرہ پہلے کوارٹر فائنل میں میزبان کرناٹک نے  مضبوط ممبئی کو وی جے ڈی میتھڈ کے تحت ۵۴؍ رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ دیودت پڈیکل اور کرون نائر کی شاندار ناقابلِ شکست نصف سنچریوں نے کرناٹک کی جیت کی راہ ہموار کی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ممبئی کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی اور محض۶۰؍ رنز کے مجموعے پر اس کے ۴؍ اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ ودھیا دھر پاٹل نے ابتدائی اوورز میں تباہ کن بولنگ کی۔ بحرانی صورتحال میں کپتان سدھیش لاڈ (۳۸) اور شمس ملانی نے پانچویں وکٹ کے لیے ۷۶؍ رنز جوڑ کر ٹیم کو سہارا دیا۔ شمس ملانی نے ۹۱؍ گیندوں پر۸۶؍ رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ آخر میں سائی راج پاٹل کے برق رفتار ۳۳؍ رنز کی بدولت ممبئی نے مقررہ ۵۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں پر ۲۵۴؍ رنز بنائے۔ودھیا دھر پاٹل نے۳، جبکہ ودھوت کاویرپا اور ابھیلاش شیٹی نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔
۲۵۵؍ رنز کے ہدف کے تعاقب میں کرناٹک کے کپتان مینک اگروال ۱۲؍ رنز بنا کر جلد آؤٹ ہو گئے، لیکن اس کے بعد دیودت پڈیکل اور کرون نائر نے ممبئی کے بولرز کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔جب ۳۳؍ اوورز کے بعد موسلا دھار بارش کے باعث کھیل روکا گیا، اس وقت کرناٹک نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ۱۸۷؍ رنز بنا لیے تھے۔

دیودت پڈیکل ۸۱؍ رنز پر ناقابلِ شکست (۱۱ چوکے)۔کرون نائر ۷۴؍ رنز پر ناقابلِ شکست (۱۱ چوکے)۔بارش نہ رکنے کے باعث جب وی جے ڈی  میتھڈ کے تحت اسکور کا موازنہ کیا گیا تو کرناٹک مطلوبہ اسکور سے۵۴؍  رنز آگے تھا، جس پر اسے باضابطہ فاتح قرار دے دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیم سمجھی جانے والی ممبئی اس شکست کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے، جبکہ کرناٹک نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل کی جانب ایک اور قدم بڑھا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:چوٹ کے باعث واشنگٹن سندر باہر، آیوش بدونی ون ڈے ٹیم میں شامل

وی جے ڈی  میتھڈ کیا ہے
 کرکٹ میں بارش یا دیگر وجوہات کی بنا پر متاثرہ میچ  کا نتیجہ نکالنے کے لیے وی  جے  دیون   میتھڈ(وی جے ڈی )  ایک اہم فارمولا ہے، جسے خاص طور پر ہندوستانی  گھریلو کرکٹ میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔یہ فارمولا کیرالا سے تعلق رکھنے والے ایک سول انجینئر وی جے دیون  نے تیار کیا تھا۔ اس کا مقصد ون ڈے اور ٹی ۲۰؍ میچ میں بارش کی صورت میں نئے ہدف  کا تعین کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:تعلیمی اداروں کی آمدنی میں رواں مالی سال ۱۱؍ تا ۱۳؍ فیصد اضافے کا امکان

 یہ ڈک ورتھ لیوس (ڈی ایل ایس) سے کیسے مختلف ہے؟
 ڈی ایل ایس  میتھڈ وکٹوں  اور اوورز  کے وسائل  پر منحصر ہے جبکہ وی جے ڈی  میتھڈ اننگز کو مختلف مراحل میں تقسیم کرتا ہے اور اسکورنگ پیٹرن کو مدنظر رکھتا ہے۔
 کہاں استعمال ہوتا ہے؟
اگرچہ آئی سی سی (آئی سی سی )  عالمی سطح پرڈی ایل ایس  میتھڈ استعمال کرتی ہے، لیکن  ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی ) کئی سالوں تک اپنے ڈومیسٹک ٹورنامنٹس جیسے وجے ہزارے ٹرافی اور مشتاق علی ٹرافی میں وی جے ڈی  میتھڈ استعمال کرتا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK