ویسٹ انڈیز نے پیر کو تیسرے ٹی۲۰؍مقابلے میں سری لنکا کو دو گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسی کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز ۱۔۲؍سے اپنے نام کر لی۔
EPAPER
Updated: June 15, 2026, 8:04 PM IST | New Delhi
ویسٹ انڈیز نے پیر کو تیسرے ٹی۲۰؍مقابلے میں سری لنکا کو دو گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسی کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز ۱۔۲؍سے اپنے نام کر لی۔
شمار جوزف (پانچ وکٹ) اور شرفین ردرفورڈ (ناٹ آؤٹ ۵۴؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پیر کو تیسرے ٹی۲۰؍مقابلے میں سری لنکا کو دو گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسی کے ساتھ0 ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز ۱۔۲؍سے اپنے نام کر لی۔
یہ بھی پڑھئے:سخت سفری پابندیوں اور ویزا مسائل پر ایرانی کپتان کا احتجاج
کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری سری لنکا کی ٹیم شمار جوزف کی قیادت میں گیند بازوں کے حملے کے آگے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۱۶۹؍ رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دُنیت ویلا لگے نے ۲۸؍ گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۴۳؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کامِل مشارا نے ۲۸؍رن، پاتھم نسانکا نے ۲۶؍ رن، کامینڈو مینڈس نے ۲۰؍رن، ونیندو ہسرنگا نے ۲۱؍ اور دسون شناکا نے ۱۶؍ رنز کا تعاون دیا۔
ویسٹ انڈیز کے لیے شمار جوزف نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ عقیل حسین، میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر اور روسٹن چیس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد ۱۷۰؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ویسٹ انڈیز نے۴ء۱۹؍ اوورز میں پانچ وکٹ پر ۱۷۰؍ رنز بنا کر مقابلہ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھئے:کرن جوہر ’’راکھ‘‘ سے متاثر، علی فضل کی اداکاری کو ’’غیر معمولی‘‘ قرار دیا
ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ایک وقت اس نے ۵۳؍ رنز پر چار وکٹیں گنوا دی تھیں۔ کپتان شائی ہوپ صفر، برینڈن کنگ ۱۶، اکیم اگست ایک اور شمرون ہیٹمائر۱۹؍ گیندوں میں ۳۲؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ایسے بحرانی وقت میں شرفین ردرفورڈ اور رومین پاویل نے اننگز کو سنبھالا اور ٹیم کو جیت کی طرف لے گئے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے ۸۱؍ رنز کی شراکت داری ہوئی۔ رومین پاویل نے ۲۷؍گیندوں میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے ۳۳؍ رنز کی اننگز کھیلی۔ شرفین ردرفورڈ نے ۴۰؍ گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۵۴؍ رنز بنائے۔ جیسن ہولڈر نے پانچ گیندوں میں تین چھکے اڑا کر ناٹ آؤٹ ۲۱؍رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے ونیندو ہسرنگا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دُنیت ویلا لگے، دشمنتھا چمیرا اور مہیش تھیکشنا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔