روسٹن چیز اور شرفین ردرفورڈکی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ڈی ایل ایس ضابطے کے تحت پاکستان کو ۵؍وکٹوں سے ہرا دیا۔
EPAPER
Updated: August 11, 2025, 4:07 PM IST | New Delhi
روسٹن چیز اور شرفین ردرفورڈکی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ دوسرے ایک روزہ میچ میں ڈی ایل ایس ضابطے کے تحت پاکستان کو ۵؍وکٹوں سے ہرا دیا۔
روسٹن چیز (ایک وکٹ اور ۴۹؍رن) اور شرفین ردرفورڈ (۴۵؍رن) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے بارش کی وجہ سے دوسرے ایک روزہ میچ میں ڈی ایل ایس ضابطے کے تحت پاکستان کو ۵؍وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس فتح کے ساتھ ویسٹ انڈیز نے ۳؍ میچوں کی سیریز۱۔۱؍ سے برابر کر لی ہے۔
Shifting the balance of the match with a double wicket maiden!💥💥
— Windies Cricket (@windiescricket) August 11, 2025
Jayden Seales takes today`s CG United Moment of the Match.👏🏽 #WIvPAK | #FullAhEnergy | #MatchMoment pic.twitter.com/kKHCUfU1k9
ویسٹ انڈیز نے اتوار کی رات برائن لارا اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے حسن نواز (۳۶؍رن)، حسین طلعت (۳۱؍رن)، عبداللہ شفیق (۲۶؍رن) اور صائم ایوب (۲۳؍رن) کی مدد سے ۳۷؍ اوورس میں۷؍ وکٹ کے نقصان پر۱۷۱؍ رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے ۷؍ اوورس میں۲۳؍ رن دے کر ۳؍ وکٹلئے جبکہ جیڈایا بلیڈز، شمر جوزف، گڈاکیش موتی اور روسٹن چیز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیئے:انڈر۔۱۹؍باکسنگ: نِشا، مسکان اور راہل نےگولڈ میڈل جیتے
بارش کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو ڈی ایل ایس ضابطے کے تحت۳۵؍ اوورس میں۱۸۱؍ رن کا ہدف ملا۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی اور اس نے۴۸؍ رن پر اپنے ۳؍ وکٹ گنوا دیں۔ برینڈن کنگ (ایک) اور ایون لیوس (۷) کو حسن علی نے آؤٹ کیا، جبکہ کیسی کارٹی(۱۶) ابرار احمد کی گیند پر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد کپتان شائی ہوپ اور شرفین ردرفورڈ نے اننگز کو سنبھالا اور چوتھے وکٹ کے لیے۵۴؍ رن کی اہم شراکت کی۔
۲۰؍ویں اوور میں محمد نواز نے شائی ہوپ (۳۲؍ رن) کو آؤٹ کر کے اس ساجھیداری کو توڑا ، پھر ردرفورڈ(۴۵؍رن) کو بھی۳۳؍گیندوں پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد روسٹن چیز اور جسٹن گریوز نے ناٹ آؤٹ ۷۷؍رن کی شراکت کے ذریعے ویسٹ انڈیز کو۳۳ء۲؍ اوورس میں ۵؍ وکٹ کے نقصان پر۱۸۴؍ رن تک پہنچا دیا۔ روسٹن چیز۴۷؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں کی مدد سے۴۹؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جسٹن گریوز۲۶؍ رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے ۳؍ اور محمد نواز نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ ابرار احمد کے حصے میں ایک وکٹ آیا ۔