حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اشارہ دینے والے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ۴۰؍ برس کی عمر میں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
EPAPER
Updated: November 28, 2025, 8:00 PM IST | Jeddah
حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اشارہ دینے والے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ۴۰؍ برس کی عمر میں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
حال ہی میں ریٹائرمنٹ کا اشارہ دینے والے پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ۴۰؍ برس کی عمر میں مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ۲۰۲۶ء کا فیفا ورلڈ کپ رونالڈو کے کریئر کا چھٹا اور آخری ورلڈکپ ہوگا جس کے بعد وہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
پرتگالی اسٹار فٹبالر نے یو ایف سی فائٹر ایلیا ٹوپوریہ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جو ان کے فٹبال کریئر کے بعد ایک نئے باب کی جانب جرات مندانہ پیش رفت ہے۔ رونالڈو کا کہنا ہے کہ یہ نیا منصوبہ میرے اقدار جس میں نظم و ضبط، احترام اور لچک شامل ہیں، کی عکاسی کرتا ہے، جن پر میں پختہ یقین رکھتا ہوں۔ پرتگالی فٹبالر کے مطابق ڈبلیو او ڈبلیو ایف سی کچھ نیا، منفرد اور طاقتور بنا رہا ہے اور میں اس پروجیکٹ میں شامل ہونے پر پُرجوش اور فخر محسوس کر رہا ہوں، یہ کھیل کو بلند اور نئی نسل کو متاثر کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھئے:فٹبال کی تاریخ میں انوکھا واقعہ، ۱۷؍ کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ
فیفا ورلڈکپ انڈر ۱۷: پرتگال نے میدان مار لیا
فیفا انڈر ۱۷؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۵ءکے فائنل میں پرتگال نے آسٹریا کو ۰۔۱؍ سے شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرلیا۔ سنسنی خیز میچ مجموعی طور پر سخت مقابلے کا حامل رہا جہاں آسٹریا نے مخالف ٹیم کے گول پر نسبتاً زیادہ تابڑ توبڑ حملے کیے تھے لیکن فیصلہ کن موقع پرتگال بازی مار گیا۔ دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں واحد گول انیسو کیبرال نے ۳۲؍ ویں منٹ میں اسکور کیا جو پرتگال کی برتری اور فتح کے لیے کافی ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھئے:نیپال: نقشہ کے ساتھ نیا کرنسی نوٹ جاری، ہندوستانی علاقے بھی شامل
یہ دونوں ٹیموں کا اس عمر کے عالمی مقابلے کے فائنل میں پہلا موقع تھا۔ آسٹریا کے اسٹار اسٹرائیکر جوہانس موسر، جو ٹورنامنٹ میں آٹھ گول کے ساتھ سب سے آگے تھے، فائنل میں اپنی ٹیم کو بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ تاہم ان کے متبادل ڈینیئل فریشر میچ کے آخری لمحات میں گول کے قریب پہنچے جب ان کا ۸۵؍ ویں منٹ میں کم زاویے سے لگایا گیا شاٹ پوسٹ سے ٹکرا گیا اور یوں سنہری موقع ضائع ہوگیا۔ میچ کا واحد گول کرنے والے کیبرال نے ٹورنامنٹ میں ۷؍گول کیے اور اس طرح ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔