ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینس سے الگ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، کے کے آر اور راجستھان رائلز دونوں نے پیشکش کی ہے، اب فیصلہ ہاردک کو کرنا ہوگا۔
EPAPER
Updated: June 25, 2026, 3:42 PM IST | Mumbai
ہاردک پانڈیا ممبئی انڈینس سے الگ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، کے کے آر اور راجستھان رائلز دونوں نے پیشکش کی ہے، اب فیصلہ ہاردک کو کرنا ہوگا۔
ٹیم انڈیا کےآل رائونڈر ہاردک پانڈیا اور ممبئی انڈینس الگ ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پانچ بار کی آئی پی ایل چمپئن ٹیم کو کم از کم دو ٹریڈ آفر ہوئی ہیں۔ یہ آفر کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور راجستھان رائلز کی طرف سے آئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نائٹ رائیڈرس انتظامیہ اور ممبئی انڈینس کے مالکان نے کھلاڑیوں کے تبادلے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔ یاد رہے کہ پانڈیا کی ممبئی انڈینس میں واپسی ہنگامہ خیز رہی ہے۔ ان کی کپتانی میں ٹیم صرف ایک بار پلے آف تک پہنچی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجنکیا رہانے ہمیشہ سے کے کے آر کے لئے ایک عارضی آپشن رہے ہیں اور اس سیزن کے بعد انہیں ریلیز کیا جانا تھا۔ کے کے آر کے حکام نے گزشتہ سیزن کے اختتام پر ممبئی انڈینس کے مالکان سے رابطہ کیا تھا لیکن اس وقت ریلائنس کی سالانہ میٹنگ ہو رہی تھی، اس لئے آئی پی ایل کی ٹریڈ کو ترجیح نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھئے: ٹی ۲۰؍خواتین ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو۱۱۳؍ رن سے ہرایا
کے کے آر نے اب ممبئی انڈینس کے عہدیداروں سے دوبارہ رابطہ کیا ہے اور کچھ بات چیت ہوئی ہے۔ اگر پانڈیا تمام کیش ڈیل یا کھلاڑیوں کے تبادلے کے ذریعے کے کے آر میں شامل ہوتے ہیں، تو وہ کپتانی حاصل کر سکتے ہیںکیونکہ رنکو سنگھ ابھی صحیح انتخاب نہیں لگتا ہے۔ جب یہ پوچھا گیا کہ کیا ممبئی انڈینس پانڈیا کے لئے کیش ڈیل چاہتے ہیں یا کھلاڑی کا تبادلہ چاہتے ہیں تو ذرائع نے فی الحال کوئی تصدیق نہیں کی۔آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق کوئی کھلاڑی ٹیم چھوڑنے کے لئے کسی دوسری فرنچائز سے خود بات چیت نہیں کر سکتا۔ مذاکرات صرف فرنچائزیز کے درمیان ہوسکتے ہیں اور کھلاڑی کی رضامندی ضروری ہے۔ اگر کھلاڑی انکار کرتا ہے تو اسے ریلیز کر کے نیلامی کے لئے بھیجنا ہو گا۔ ممبئی کو موصول ہونے والی دوسری پیشکش مبینہ طور پر یشسوی جیسوال اور پانڈیا کے درمیان تبادلہ ہے۔ واضح رہے کہ راجستھان رائلز ریان پراگ کو اپنی ٹیم کے طویل مدتی کپتان کے طور پر دیکھ رہے ہیں جس کی وجہ سے پانڈیا کو یہاں کپتانی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ اگر پانڈیا کو کسی دوسری ٹیم میں جانا ہوتا تو کے کے آر ہی فی الحال ان کے لئے بہتر آپشن نظر آرہی ہے۔