Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا ہاردک پانڈیا ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہوں گے

Updated: August 11, 2025, 6:09 PM IST | New Delhi

ایشیا کپ۲۰۲۵ءٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں دبئی اور ابوظہبی میں ۹؍ سے۲۸؍ ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ سے پہلے ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو بنگلورو میں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسی لینس میں فٹنیس ٹیسٹ دینا ہوگا۔

Hardik Pandya. Photo:INN
ہاردک پانڈیا۔ تصویر:آئی این این

ایشیا کپ۲۰۲۵ء اگلے ماہ ۹؍ ستمبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس بار ٹی ۲۰؍ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ۲۰۲۵ء کا خطابی  میچ۲۸؍ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ۲۰۲۵ء متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی میں منعقد کیا جائے گا۔ وہیں ایشیا کپ ۲۰۲۵ء سے پہلے ہندوستانی ٹیم کے تعلق سے  بڑی خبریں آ رہی ہیں۔ ایشیا کپ۲۰۲۵ء ٹورنامنٹ سے پہلے، ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس میں فٹنیس ٹیسٹ دینا ہوگا۔
۳۱؍سالہ ہاردک پانڈیا نےٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ اور  چمپئن  ٹرافی میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ کرکٹر نے جولائی کے وسط سے ممبئی میں ٹریننگ بھی شروع کر دی ہے۔ ٹیم کو امید ہے کہ وہ ۹؍ ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

ویسٹ انڈیز نے یکروزہ سیریز برابر کردی:یہ بھی پڑھیئے

پانڈیا کو فٹنیس ٹیسٹ دینا ہوگا 
 ایک رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا کو ۱۲؍ اگست ۲۰۲۵ءکو بنگلورو میں فٹنیس اسسمنٹ ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شریاس ایّر نے۲۷؍ اور۲۹؍ جولائی کے درمیان اپنا فٹنیس ٹیسٹ مکمل کر لیا ہے۔ ساتھ ہی، کپتان سوریہ کمار یادو ایک ہفتے رہیں گے، جہاں وہ سی او ای کے لیے مکمل طور پر فٹنیس اور میڈیکل پر کام کریں گے۔ ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
شریاس ایّر نے حال ہی میں آئی پی ایل۲۰۲۵ءکے فائنل میں پنجاب کنگز کی قیادت کی  تاہم  انہوں نے دسمبر۲۰۲۳ء کے بعد سے کوئی ٹی ۲۰؍ بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔ شریاس ایّر ڈومیسٹک کرکٹ اور آئی پی ایل میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اگلے  ایشیا کپ میں ٹیم میں جگہ پاتے ہیں یا نہیں۔  
شبھ من گل ٹی ۲۰؍ میں نائب کپتان بن سکتے ہیں 
روہت شرما کی ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کے بعد سوریہ کمار یادو کو ٹیم کی کمان سونپی گئی۔ سوریہ کمار نے شاندار شروعات کی اور۲۲؍ میں سے۱۷؍ میچ جیتے۔ اب وہ ایشیا کپ۲۰۲۵ء میں بھی ٹیم کے لیے اہم ذمہ داری ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ساتھ ہی رپورٹس کے مطابق شبھ من گل کو اس ٹورنامنٹ کے لیے نائب کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK