Inquilab Logo Happiest Places to Work

ومبلڈن:آرتھر فیری کی سنسنی خیز پیش قدمی ، سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Updated: July 10, 2026, 12:08 PM IST | Agency | London

برطانیہ کے آرتھر فیری نے ومبلڈن کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ۱۰؍ فلاویو کوبولی کو۴۔۶،۶۔۷،۰۔۶؍سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

Britain`s Arthur Feri Played A Brilliant Game Against Cobolli. Photo:PTI
برطانیہ کے آرتھر فیری نے کوبولی کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔تصویر:پی ٹی آئی
 برطانیہ کے آرتھر فیری نے ومبلڈن کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر ۱۰؍ فلاویو کوبولی کو۴۔۶،۶۔۷،۰۔۶؍سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ فرینچ اوپن چمپئن الیگزینڈر زیوریف سے ہوگا۔
 
 
۲۳؍ سالہ فیری ۲۰۰۱ء میں گوران ایوانسیوک کے بعد ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے پہلے مرد وائلڈ کارڈ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اگر وہ فائنل تک رسائی حاصل کرتے ہیں تو ان کا فائنل ان کی ۲۴؍ویں سالگرہ کے دن ہوگا، جہاں ممکنہ طور پر ان کا سامنا دفاعی چمپئن یانک سنر یا نوواک جوکووچ سے ہو سکتا ہے۔
کوارٹر فائنل کے بعد برطانیہ کی ملکہ کیملا نے فیری سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی۔ فیری نے بتایا کہ انہوں نے ملکہ کو بتایا کہ اتوار کو ان کی سالگرہ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اسی دن ومبلڈن کا فائنل کھیلیں۔اوپن دور میں ومبلڈن کے سیمی فائنل تک پہنچنے والے وہ صرف پانچویں برطانوی مرد کھلاڑی ہیں جبکہ کسی بھی گرینڈ سلیم کے آخری ۴؍ مرحلے میں پہنچنے والے چوتھے وائلڈ کارڈ ہیں۔فیری، جو ۱۸؍ ماہ قبل  انجری کے باعث عالمی درجہ بندی میں ٹاپ ۵۰۰؍ سے بھی باہر تھے، اب کم از کم ۳۶؍ویں نمبر پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیوریف ایک سخت حریف ہیں، لیکن ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں اور وہ ہر چیلنج کے لئے تیار ہیں۔
 
 
موچووا نے گاف کو ہرا کر سیمی فائنل میں قدم رکھا
چیک جمہوریہ کی کیرولینا موچووا نے امریکی اسٹار کوکو گاف کو ۳؍ سیٹوں پر مشتمل سنسنی خیز مقابلے میں۶۔۲،۱۔۶،۶۔۷؍ سے شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن ویمنز سنگلز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔  موچووا نے فیصلہ کن ٹائی بریک میں ایک میچ پوائنٹ بچاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ اس سال گاف کے خلاف یہ ان کی دوسری فتح ہے، حالانکہ اس سے قبل وہ ان کے خلاف ابتدائی ۶؍ مقابلے ہار چکی تھیں۔ فائنل میں موچووا کا مقابلہ ہم وطن نوسکووا یا مارٹا کوستیوک سے ہوگا۔ گراس کورٹ سیزن موچووا کے کریئر کا اب تک کا بہترین سیزن ثابت ہوا ہے۔ وہ اس سے قبل دوحہ اور بیڈ ہومبرگ کے خطابات جیت چکی ہیں جبکہ اسٹٹگارٹ کے فائنل تک بھی پہنچی تھیں۔ یہ ان کے کریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم فائنل ہوگا۔ اس سے قبل وہ رولاں گیروس میں رنر اپ رہی تھیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK