اٹلی کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اور دنیا کے نمبر ون کھلاڑییانک سنرنے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سربیا کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر مسلسل دوسرے سال فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
EPAPER
Updated: July 11, 2026, 8:05 PM IST | London
اٹلی کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اور دنیا کے نمبر ون کھلاڑییانک سنرنے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سربیا کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر مسلسل دوسرے سال فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
اٹلی کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اور دنیا کے نمبر ون کھلاڑییانک سنرنے ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سربیا کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر مسلسل دوسرے سال فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اتوار کو ہونے والے فائنل کے ٹائٹل میچ میں ان کا مقابلہ سیکنڈ سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو سے ہوگا۔
103mph winner 😲
— Wimbledon (@Wimbledon) July 10, 2026
Raw power from Alexander Zverev 💥 pic.twitter.com/yRPPNBxyYg
چیمپئن شپ کے سینٹر کورٹ پر کھیلے گئے سیمی فائنل میں یانک سنر نے ومبلڈن کے سات بار کے چیمپئن نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹوں میں ۴۔۶، ۴۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔ دو گھنٹے ۲۰؍ منٹ تک جاری رہنے والے اس سیمی فائنل میچ میں سنر نے اپنے شاندار گراؤنڈ اسٹروکس اور بہترین سروس کی بدولت جوکووچ کو واپسی کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ۲۰۲۶ء میں ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ دوسرا مقابلہ تھا، اس سے قبل جنوری میں آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں سنر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم انہوں نے یہاں اس مایوسی کو دہرانے نہیں دیا۔
۲۰۲۵ءمیں کارلوس الکاراز کو ہرا کر اپنا پہلا ومبلڈن ٹائٹل جیتنے والے یانک سنر اتوار کو الیگزینڈر زیوریو کے خلاف اپنے تاج کا دفاع کرنے کورٹ میں اتریں گے۔ اگر سنر فائنل جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو سنر اور الکاراز گزشتہ ۱۱؍گرینڈ سلیم ٹائٹلز میں سے ۱۰؍ اپنے نام کر چکے ہوں گے، جس میں گزشتہ ماہ زویریف کی رولاں گیرو (فرنچ اوپن) میں حاصل کردہ فتح واحد استثنیٰ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:وجے کی آخری فلم ’’جنا نائیگن ‘‘کو A سرٹیفکیٹ، کئی مناظر پر سینسر بورڈ کی قینچی
دوسری جانب، سیکنڈ سیڈ الیگزینڈر زیوریو نے، جنہوں نے گزشتہ ماہ فرنچ اوپن کی شکل میں اپنا پہلا میجر ٹرافی ٹائٹل جیتا تھا، ہوم وائلڈ کارڈ کھلاڑی آرتھر فیری کو۶۔۷، ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا۔ ۲۰۲۶ء میں یہ پہلا موقع ہوگا جب دنیا کے ٹاپ دو سیڈ کھلاڑی کسی میجر ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں یہ ان دونوں کھلاڑیوں کا چھٹا مقابلہ تھا، جن میں سے تین میچ ومبلڈن کے کورٹ پر کھیلے جا چکے ہیں۔ اس فتح کے بعد سنر نے جوکووچ کے خلاف اپنے ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ کو ۵۔۷؍ کر دیا ہے، جبکہ حالیہ ۷؍ میچوں میں سے انہوں نے ۶؍ میں جیت درج کی ہے۔ ومبلڈن کے تاریخی کورٹ پر اب دونوں کا اسکور ۲۔۲؍ سے برابر ہو گیا ہے۔ اتوار کو سنر زیوریو کے خلاف اپنی جیت کا سلسلہ مسلسل ۱۰؍ میچوں تک بڑھا کر ٹرافی بچانے کی امید کریں گے۔
فیلکس اوگر الیاسیمے کے خلاف ومبلڈن کی تاریخ کا طویل ترین کوارٹر فائنل جیتنے کے محض تین دن بعد، نوواک جوکووچ سیمی فائنل میں تھکے ہوئے نظر آئے اور پہلا سیٹ ہارنے کے بعد وہ میچ میں دباؤ نہ بنا سکے۔ سنر نے پہلے سیٹ میں اپنی سروس پر صرف چار پوائنٹس گنوائے۔ انہوں نے ۴۔۴؍ کے اسکور پر شاندار بیک ہینڈ ونر لگا کر برتری حاصل کی اور پہلا سیٹ ۴۔۶؍ سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی سنر نے جوکووچ پر اپنا ہولڈ برقرار رکھا اور اپنی سروس پر صرف چھ پوائنٹس گنوائے۔ انہوں نے چوتھا بریک پوائنٹ حاصل کر کے ۳۔۴؍ کی برتری لی اور پھر سیٹ ۴۔۶؍ سے جیت کر میچ میں ۰۔۲؍گول کی برتری حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھئے:موناکو ڈائمنڈ لیگ: سرویش کشارے نے تیسرا مقام حاصل کیا
تیسرے سیٹ کے آغاز میں ہی میچ کا نتیجہ صاف نظر آنے لگا تھا۔ جوکووچ کو میچ کے ایک گھنٹے ۵۵؍ منٹ گزرنے کے بعد ۱۔۲؍ کے اسکور پر اپنا پہلا بریک پوائنٹ حاصل کرنے کا موقع ملا، لیکن ورلڈ نمبر ون جینک سنر نے اپنے روایتی انداز میں اس خطرے کو ٹالا اور تیسرا سیٹ بھی ۴۔۶؍ سے جیت کر فائنل میں جگہ بنالی۔