Updated: July 03, 2026, 11:19 AM IST
|
Agency
| London
عالمی نمبر ایک یانک سنر،سربیاکے نوواک جوکووچ اور خواتین کے سنگلز میں سبالینکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ومبلڈن چمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھا۔یانک سنر نے پرتگال کے نونو بورجیس کو۶۔۷،۶ ۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دے دی۔
نوواک جوکووچ۔ تصویر:آئی این این
عالمی نمبر ایک یانک سنر،سربیاکے نوواک جوکووچ اور خواتین کے سنگلز میں سبالینکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ومبلڈن چمپئن شپ کے تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھا۔یانک سنر نے پرتگال کے نونو بورجیس کو۶۔۷،۶ ۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ سنر اگلے مرحلے میں امریکی کھلاڑی جینسن بروکسبی سے مقابلہ کریں گے۔
ایک دیگر مقابلے میں۷؍ مرتبہ کے ومبلڈن چمپئن نوواک جوکووچ نے بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یونان کے اسٹیفانوس سِتسپاس کو۳۔۶،۴۔۶،۲۔۶؍ سے ہرا کر ۲۰؍ویں بار ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔ یہ مقابلہ ایک گھنٹہ ۳۸؍منٹ تک جاری رہا۔۳۸؍ سالہ سربین کھلاڑی نے پورے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ۳۳؍ونرز لگائے، جبکہ صرف ۷؍ غیر ضروری غلطیاں کیں۔اب تیسرے راؤنڈ میں جوکووچ کا مقابلہ ۲۵؍ویں سیڈ آرتھر رِنڈرکنیش سے ہوگا جنہوں نے حال ہی میں مارٹن ڈام کو سیدھے سیٹوں میں شکست دی تھی۔ دونوں کھلاڑی اپنے کریئر میں پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔میچ کے بعد جوکووچ نے کہا’’جب آپ اس طرح کھیلتے ہیں تو کورٹ پر بے حد خوشی، اطمینان اور لطف محسوس ہوتا ہے۔ ایک بار جب فارم حاصل ہو جائے تو اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے۔
خواتین کے سنگلز میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے امریکی میک کارٹنی کیسلر کو سخت مقابلے کے بعد۶۔۷،۱۔۶؍ سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیٹ میں 4{ سیٹ پوائنٹس بچانے کے بعد کامیابی حاصل کرنے والی سبالینکا کا اگلا مقابلہ سابق فرنچ اوپن چمپئن یلینا اوستاپینکو سے ہوگا،جنہوں نے انتونیا روزچ کو ہرایا۔دوسری جانب سابق ومبلڈن چمپئن باربورا کریجیکووا نے رواں برس کی فرینچ اوپن فاتح میرا اندریوا کو ۳؍ گھنٹے پر محیط سخت مقابلے میں شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔