سلیمہ ٹیٹے (۳۵؍ویں منٹ)، پوجا ساہو ( ۳۹؍ویں منٹ) اور لالریمسیامی (۴۹؍ویں منٹ) کے گول نے ملائیشیا کی واپسی کی امیدوں کو ختم کردیا۔
EPAPER
Updated: November 21, 2026, 1:19 PM IST | Agency | Bhopal
سلیمہ ٹیٹے (۳۵؍ویں منٹ)، پوجا ساہو ( ۳۹؍ویں منٹ) اور لالریمسیامی (۴۹؍ویں منٹ) کے گول نے ملائیشیا کی واپسی کی امیدوں کو ختم کردیا۔
دفاعی چیمپئن ہندوستان نے جمعرات کو خواتین کی ایشین چیمپئنز ٹرافی ۲۰۲۶ء میں ملائیشیا کو ۱۔۴؍گول سے شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ بھوپال کے نتھو برکھیڑا انٹرنیشنل اسپورٹس کمپلیکس میں ہاف ٹائم میں دونوں ٹیمیں ۱۔۱؍گول سے برابر تھیں، لیکن ہندوستان نے دوسرے ہاف میں تین گول کر کے اپنے پہلے راؤنڈ رابن میچ میں مکمل تین پوائنٹس حاصل کر لیے۔پہلے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہو سکا۔ ملائیشیا نے اس کے بعد نورمیرا ذوالکفلی (۱۹؍ویں منٹ) کے فیلڈ گول سے برتری حاصل کی، لیکن اگلے ہی منٹ میں ممتاز خان (۲۰؍ویں) نے ہندوستان کے لیے برابری کر دی۔ کپتان سلیمہ ٹیٹے (۳۵؍ویں منٹ)، پوجا ساہو ( ۳۹؍ویں منٹ) اور لالریمسیامی (۴۹؍ ویں منٹ) کے گول نے ملائیشیا کی واپسی کی امیدوں کو ختم کردیا۔ پوجا ساہو کو ان کی شاندار کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے: پاکستان نے لنکا کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی
افتتاحی روز اسٹیڈیم تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ ملائیشیا کے ذوالکفلی نے پھر ۱۹؍ ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ ہندوستان نے فوری جواب دیا اور ممتاز خان نے ۲۰؍ ویں منٹ میں گول کرکے اسکور ۱۔۱؍ سے برابر کردیا۔ ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں برابر تھیں۔ہندوستان نے ۳۵؍ویں منٹ میں ۱۔۲؍ کی برتری حاصل کی۔ پنالٹی کارنر کے دوران گول کے سامنے افراتفری کے درمیان کپتان سلیمہ نے گیند کو جال میں ڈالا۔ چار منٹ بعد، ۳۹؍ویں منٹ میں، ہندوستان نے ایک اور پنالٹی کارنر کو گول کر کے اپنی برتری مضبوط کر لی۔ اس بار ڈیبیو کرنے والی پوجا اسکورر تھیں۔