ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اگلے ماہ شروع ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ میں آئی سی سی ٹرافی کے قحط کو ختم کرنا چاہتی ہے اور پورا ہندوستان ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ہمارا انتظار کر رہا ہے۔
EPAPER
Updated: August 11, 2025, 7:12 PM IST | Mumbai
ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اگلے ماہ شروع ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ میں آئی سی سی ٹرافی کے قحط کو ختم کرنا چاہتی ہے اور پورا ہندوستان ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ہمارا انتظار کر رہا ہے۔
ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اگلے ماہ شروع ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ میں آئی سی سی ٹرافی کے قحط کو ختم کرنا چاہتی ہے اور پورا ہندوستان ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ہمارا انتظار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے ہمیں اپنی تیاریوں اور ہم کہاں کھڑے ہیں اس کا اندازہ ہو جائے گا۔
The countdown has begun!
— BCCI Women (@BCCIWomen) August 11, 2025
We are now just 50 days away from ICC Women’s Cricket World Cup, 2025.
India previously hosted the Women’s @cricketworldcup in 1978, 1997 and 2013. #CWC25 pic.twitter.com/HEqoLflqqc
ہرمن پریت نے یہ باتیں پیر کو ہندوستان میں۳۰؍ ستمبر سے ہونے والے خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں کہیں۔اس موقع پر سابق ہندوستانی کرکٹر یوراج سنگھ، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائکیا بھی موجود تھے۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم کبھی بھی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے۔ ٹیم ۲۰۱۷ء میں فائنل میں پہنچی تھی لیکن انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم رنر اپ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے:کیا ہاردک پانڈیا ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہوں گے
ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کورنے پیر کوکہا کہ ہم آخری رکاوٹ کو توڑنے اور آئندہ ایک روزہ عالمی کپ میں ہندوستانی شائقین کے انتظار کو ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔
ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں خواتین ورلڈ کپ کی الٹی گنتی شروع ہونے پر ہرمن پریت نے کہا کہ ’’گھریلو شائقین کے سامنے کھیلنا ہمیشہ خاص ہوتا ہے، اور امید ہے کہ اس بار ہم اپنی سو فیصدکارکردگی پیش کریں گے اور اس رکاوٹ کو توڑ دیں گے جس کا تمام ہندستانی شائقین انتظار کر رہے ہیں۔ہندوستان ۲۰۰۵ء میں رنر اپ، ۲۰۰۹ءمیں تیسرے اور ۲۰۱۳ء میں ۷؍ویں نمبر پر رہا ۔۲۰۱۷ء میں وہ خطاب جیتنے کے قریب پہنچ گیا تھا ، لیکن لارڈس میں انگلینڈ سے فائنل میں ہارملی۔
اس پروگرام کا افتتاح آئی سی سی کے صدر جے شاہ نے پینل ڈسکشن سے پہلے کیا جس میں ہرمن پریت اور آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا کے علاوہ ہندوستانی کرکٹ اسٹار اسمرتی مندھانا اورجیمائمہ روڈریگیز بھی شامل تھیں۔شاہ نے کہا کہ اگلا ورلڈ کپ ویمن کرکٹ کو مزید آگے بڑھانے کا ایک شاندار موقع ہے اور انہوں نے پینل ڈسکشن میں موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کی تجاویز کا خیرمقدم کیا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۵ء کی ہندوستان میں واپسی خواتین کرکٹ کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ ہے، جو واقعی ایک عالمی معیار کے ٹورنامنٹ کا مرحلہ طے کرے گا جو اس کھیل کے عالمی قد کو مزید بلند کرے گا۔ آئی سی سی میں ہم نئے خیالات کے لیے کھلے ہیں اور مسلسل خواتین کی کرکٹ کی بڑھتی ہوئی رفتار کو برقرار رکھنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں ۔