EPAPER
Updated: June 19, 2026, 7:06 PM IST | Shahebaz Khan | Mumbai
تعلیمی سال کے آغاز میں ہدف طے کرلینا اہم ہے مگر اس سے بھی اہم ہے پورا سال اس پر قائم رہنا، اور اپنے goal کو پانے کیلئے ہر ہفتے، ہر مہینے اپنے plan کا جائزہ لیتے رہنا۔
ہر نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ طلبہ اپنا ہدف طے کرتے ہیں مگر کچھ ہفتوں بعد ہی وہ اسے بھول جاتے ہیں یا مختلف وجوہات کے سبب یہ ہدف کہیں پیچھے رہ جاتا ہے۔ تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ اپنے آپ سے کئی وعدے کرتے ہیں جیسے،
مَیں ۹۰؍ فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کروں گا۔
مَیں کلاس کے ٹاپ ۱۰؍ طلبہ میں شامل رہوں گا۔
مَیں اہم انٹرنس اگزام (نیٹ، جے ای ای) کریک کروں گا۔
مَیں پورا سال فعال اور مستعد رہوں گا۔
لیکن چند مہینوں بعد اکثر طلبہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ اپنے راستے سے ہٹ چکے ہیں۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ بیشتر طلبہ ہدف تو طے کرلیتے ہیں لیکن پورا سال اس سے جڑے رہنے کا طریقہ نہیں جانتے۔ اِن کالموں میں طلبہ کی رہنمائی کی گئی ہے کہ وہ کس طرح اپنے ہدف پر قائم رہ سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں ایک اہم اور منفرد کانسپٹ GPS کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جو یقیناً آپ کے تعلیمی سفر میں معاون ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: طلبہ کیلئے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کے پانچ پیغامات
پہلا مرحلہ: طے کریں کہ ہدف کیا ہے
سب سے پہلے یہ طے کریں کہ آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ’’اچھے نمبر پانا‘‘ ایک مبہم Goal ہے جبکہ سالانہ امتحان میں ۹۵؍ فیصد حاصل کرنا ایک واضح Goal ہے۔
دوسرا مرحلہ: اپنے ہدف کو ایک مضبوط وجہ سے جوڑیں
ہر Goal کے پیچھے ایک مضبوط وجہ ضروری ہے۔ ڈریم کالج، اسکالرشپ، والدین کی خوشی یا بہتر مستقبل جیسی وجوہات آپ کو مسلسل محنت پر آمادہ رکھتی ہیں۔
تیسرا مرحلہ:سال کا وِژن اہم ہے
سال کے اختتام کا تصور کریں۔ اپنی مارکس شیٹ، رزلٹ، رینک اور مستقبل کی کامیابی کو ذہن میں رکھیں۔ یہی وژن آپ کی رہنمائی کرے گا۔
یہ بھی پڑھئے: وہ ۲۴؍ شخصیات جو اے آئی کی دنیا کو تشکیل دے رہی ہیں
چوتھا مرحلہ: ہدف کی چھوٹے چھوٹے سنگ میل میں تقسیم
بڑا Goal بعض اوقات مشکل محسوس ہوتا ہے اس لئے اسے سہ ماہی، ماہانہ، ہفت واری اور یومیہ گول میں تقسیم کریں۔ جب آپ چھوٹے اہداف حاصل کرتے ہیں تو اعتماد بڑھتا ہے اور بڑا Goal بھی قابلِ حصول نظر آنے لگتا ہے۔
پانچواں مرحلہ: ہدف ٹریک کرنے کا نظام
اپنا Progress باقاعدگی سے Record کریں۔ کتنے باب مکمل ہوئے، کتنے ٹیسٹ دیئے اور کتنے نمبر حاصل ہوئے، ان سب کا حساب رکھیں۔
چھٹا مرحلہ: ہدف کو نظر کے سامنے رکھیں
اپنا ہدف ہر وقت اپنے سامنے رکھیں، اسٹڈی ٹیبل، موبائل وال پیپر یا دیوار پر چسپاں کریں۔ جو چیز روز نظر آتی ہے، وہ ذہن میں بھی تازہ رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آپ مشین کو سکھائیں گے کہ وہ ڈیٹا سے کیسے سیکھے اور فیصلے کرے!
ساتواں مرحلہ: ہدف کو روزمرہ کے نظام میں تبدیل کریں
Goals راستہ دکھاتے ہیں لیکن Systems نتائج دیتے ہیں۔ روزانہ مطالعہ، مشقی سوالات، اعادہ اور ہوم ورک اپنی روٹین کا حصہ بنائیں۔ چھوٹی لیکن مستقل عادتیں بڑی کامیابیوں کی بنیاد بنتی ہیں۔
آٹھواں مرحلہ: پورا ہفتہ ہدف کا پیچھا
ہر ہفتے خود سے پوچھیں : کیا اچھا ہوا؟ کیا خراب ہوا؟ اور اگلے ہفتے کیا بہتر کرنا ہے؟ یہ عادت آپ کو مسلسل بہتری کی طرف لے جاتی ہے۔ آپ کو مزید اسمارٹ بناتی ہے۔
نواں مرحلہ: اہم اشاریوں کو نظر میں رکھیں
صرف مارکس پر نظر نہ رکھیں۔ پڑھائی کے گھنٹوں، اعادہ، حاضری، مشق اور اسائنمنٹ بھی کامیابی کے اہم اشارے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایسی مشین بنانا چاہیں گے جو خود سوچ سکے؟
دسواں مرحلہ: ہدف سے دور کرنے والی چیزوں کی نشاندہی
اگر کوئی اسٹڈی سیشن چھوٹ جائے، یا بغیر منصوبہ بندی کے پڑھائی کررہے ہیں رہے ہیں یا اپنے کاموں کو ٹال رہے ہیں تو سمجھیں کہ آپ Goal سے دور ہو رہے ہیں۔
۱۱؍ واں مرحلہ: ڈسپلن پر توجہ دیں
Motivation ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا۔ جب اس کی کمی محسوس ہو تب بھی کم از کم کچھ وقت پڑھائی کیلئے ضرور نکالیں۔ Consistency ہی اصل طاقت ہے۔
۱۲؍ واں مرحلہ: ایک فیصد بہتری، یہ اصول اپنائیں
ہر روز تھوڑا بہتر بننے کی کوشش کریں۔ ایک اضافی سوال، دس منٹ زیادہ اعادہ یا بہتر نوٹس بھی مستقبل میں بڑا فرق پیدا کرتے ہیں۔ معمولی بہتری، اچھے نتائج دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: آسان طریقے سے تھیوری کے ساتھ پریکٹیکل، یہ ہے اس کورس کی خصوصیت
۱۳؍ واں مرحلہ: تیاری پوری رکھیں
کم مارکس، ناکامی نہیں بلکہ Feedback ہیں۔ اپنی غلطیوں کو سمجھیں، ان سے سیکھیں اور اپنی حکمتِ عملی بہتر بنائیں تاکہ دوبارہ یہ نہ ہوں اور آپ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
۱۴؍ واں مرحلہ: ہر ماہ ہدف کا جائزہ
ہر مہینے جائزہ لیں کہ آپ اپنے Goal کے کتنے قریب پہنچے ہیں، کون سی رکاوٹیں سامنے آئیں اور کن تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ اگر مناسب محسوس ہوتو پلان بدلیں، لیکن یاد رہے کہ یہ تبدیلیاں معمولی ہونی چاہئے۔
۱۵؍ واں مرحلہ: Navigator بنیں
Passenger صرف امید کرتا ہےNavigator مسلسل اپنا Direction چیک کرتا ہے۔ خود سے پوچھتے رہیں : میں کہاں ہوں، کہاں جانا ہے اور اگلا قدم کیا ہے؟
یہ بھی پڑھئے: چھٹیوں کو بامعنی بنائیں، یہ سرگرمیاں آپ کی صلاحیتیں نکھاریں گی
Academic Success Formula
Clear Goal + Strong Why + Yearly Vision + Small Milestones + Daily Systems + Weekly Reviews + Progress Tracking + Continuous Improvement = Academic Success
یاد رکھیں، کامیاب طلبہ وہ نہیں ہوتے جو کبھی راستہ نہیں بھٹکتے، بلکہ وہ ہوتے ہیں جو وقت پر اپنی غلطیوں کو پہچان لیتے ہیں اور دوبارہ صحیح سمت اختیار کر لیتے ہیں۔ اگر آپ پورے سال اپنے Goal کو سامنے رکھیں، اور مستقل مزاجی کے ساتھ محنت کرتے رہیں تو کامیابی صرف چند قدم دور ہے۔
GPS Framework
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ GPS منزل تک کیسے پہنچاتا ہے؟
سب سے پہلے انسان اس میں اپنی منزل درج کرتا ہے، پھر جی پی ایس اسے وہاں تک پہنچنے کا راستہ دکھاتا ہے۔ اگر انسان غلط موڑ لے لیں تو جی پی ایس فوراً نیا راستہ تلاش کر لیتا ہے اور دوبارہ صحیح راستے یا سمت میں لے آتا ہے۔ تعلیمی کامیابی بھی بالکل اسی اصول پر کام کرتی ہے۔
جی پی ایس فریم ورک آپ کو پورے سال اپنے ہدف سے جڑے رہنے، اپنا پروگریس جانچنے اور وقتاً فوقتاً اپنی سمت درست کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جانئے کیسے؟
یہ بھی پڑھئے: چھٹیوں کو بامعنی بنائیں، یہ سرگرمیاں آپ کی صلاحیتیں نکھاریں گی
G = Goal
(اپنی منزل واضح کریں )
جس طرح جی پی ایس کو منزل بتائے بغیر راستہ نہیں مل سکتا، اسی طرح واضح Goal کے بغیر Academic Success بھی ممکن نہیں۔ خود سے پوچھیں کہ
مَیں اس سال کیا حاصل کرنا چاہتا ہوں ؟
میرے ٹارگٹ مارکس کیا ہیں ؟
سال کے آخر میں خود کو کہاں دیکھنا چاہتا ہوں ؟
جس طالب علم کی منزل واضح ہوتی ہے، اس کے فیصلے بھی واضح ہوتے ہیں۔
P = Plan
(منزل تک پہنچنے کا راستہ بنائیں )
صرف Goal کافی نہیں ہوتا۔ منزل طے کرنے کے بعد راستہ بھی بنانا پڑتا ہے۔ بڑے Goals کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں۔ مثال کے طور پر،
سال کا ہدف
ہے۹۵؍ فیصد مارکس سے کامیابی۔
اس کیلئے آپ کو ہر سہ ماہی کا پلان بنانا ہوگا۔
پہلی سہ ماہی: Concepts مضبوط کرنا۔
دوسری سہ ماہی: نصاب کا بڑا حصہ مکمل کرنا۔
تیسری سہ ماہی: اعادہ اور مشق۔
چوتھی سہ ماہی: مشقی پرچے حل کرنا۔
اِن چاروں سہ ماہی میں ہدف پر قائم رہنے کیلئے ماہانہ Targets بنانے ہوں گے
مخصوص Chapters مکمل کرنا۔
Assignments وقت پر جمع کرنا۔
Weak Subjects پر کام کرنا۔
ماہانہ کامیابی کیلئے ہفتہ واری کامیابی اہم
مطلوبہ Study Hours مکمل کرنا۔
Practice Questions حل کرنا۔
Revision Sessions مکمل کرنا۔
جب Goal کو چھوٹے مراحل میں تقسیم کر دیا جاتا ہے تو کامیابی زیادہ قابلِ حصول محسوس ہوتی ہے۔
S = System
(روزانہ کے Actions پر توجہ دیں )
یہ جی پی ایس کا سب سے اہم حصہ ہے۔ طلبہ Goals کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں لیکن Systems نہیں بناتے، مثلاً اگر آپ کو ۹۵؍ فیصد مارکس چاہئیں تو آپ کا System کچھ اس طرح ہو سکتا ہے:
روزانہ مقررہ وقت پر پڑھائی کرنا اور ہر سبق کا ۲۴؍ گھنٹے میں اعادہ کرنا، وغیرہ۔
گول منزل دکھاتا ہے۔
پلان راستہ فراہم کرتا ہے۔
سسٹم روزانہ آگے بڑھاتا ہے۔