اللوارجن اور ایٹلی کمار کی اگلی فلم ’’AA22xA6‘‘ میں رشمیکا مندانا بھی نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ رشمیکامندانا کے علاوہ مرنال ٹھاکر اور جھانوی کپور بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا اور اللو ارجن کی کیمسٹری ’’ پشپا ۲‘‘ سے مختلف ہوگی۔
EPAPER
Updated: July 10, 2025, 4:06 PM IST | Mumbai
اللوارجن اور ایٹلی کمار کی اگلی فلم ’’AA22xA6‘‘ میں رشمیکا مندانا بھی نظر آئیں گی۔ یاد رہے کہ رشمیکامندانا کے علاوہ مرنال ٹھاکر اور جھانوی کپور بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا اور اللو ارجن کی کیمسٹری ’’ پشپا ۲‘‘ سے مختلف ہوگی۔
مشہور اداکار ایٹلی فی الحال اپنی اگلی فلم ’’AA22xA6‘‘ کی تیاری کر رہے ہیں جوہندوستانی سنیما کی بڑی فلموں میں سےایک ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم ’’پشپا ۲ دی : دی رول‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے جو ہندوستانی سنیما کی زیادہ کاروبارکرنے والی فلموں میں سے ایک تھی۔ یاد رہے کہ اس فلم میںدپیکا پڈوکون، مرنال ٹھاکر اور جھانوی کپور کو کلیدی کردار کیلئے کاسٹ کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مدھر بھنڈارکر کی اگلی فلم ’’دی وائیوز‘‘ کا اعلان، بالی ووڈکی ’’حقیقت‘‘ دکھائیں گے
پنک ویلا سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’رشمیکا مندانا کو ایٹلی کمار کی فلم کیلئے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ رشمیکا مندانا فلم میں کلیدی کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا اور اللو ارجن کی کیمسٹری ’’پشپا ۲‘‘ سے کافی مختلف ہوگی۔‘‘ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ’’رشمیکا مندانا نے لاس اینجلس میں فلم کیلئے اپنا لُک ٹرائل اور باڈی اسکیننگ مکمل کر لی ہے۔ ان کے کردار کی تیاری زور و شور سے جاری ہے جبکہ پری پروڈکشن ٹیم فلم کی تفصیلات پر کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: دپیکا کے ساتھ ٹموتھی شالامے اور مائلی سائرس بھی ’ہالی ووڈ واک آف فیم‘ میں شامل
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ ایٹلی کمار کی اگلی فلم تکنیکی مارویل پر مبنی ہوگی اور اللو ارجن کا اوتار دو مختلف یونیورس میں تیار کیا گیا ہے۔ فلم میںمردوں اور خواتین کے مرکزی کرداروں کیلئے کاسٹنگ مکمل کی جاچکی ہے۔‘‘ذرائع نے مزید کہا ہے کہ ’’شوٹ کے ساتھ ہی پوسٹ پروڈکشن کا کام بھی جاری ہے۔ ٹیم اس فلم کو ایک عالمی پروجیکٹ بنانا چاہتی ہے اور جلد ہی بھاری اور ویژوئل پرومو کے ساتھ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔‘‘ یہ فلم ایک بھاری بجٹ پر بنائی جارہی ہے جبکہ ایٹلی کمار اس کے ذریعے عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کی طاقت دکھانا چاہتے ہیں۔ شوٹنگ جاری ہے اور فلمساز اس فلم کو ۲۰۲۶ء کے نصف اور ۲۰۲۷ء میں ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔