عامر خان اور راجکمار ہیرانی ’’پی کے‘ ‘کے بعد اپنی تیسری فلم کیلئے شراکت داری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ’’ستارے زمین پر‘‘ کی ریلیز کے بعد فلم کے تعلق سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے وسط میں شروع ہوگی۔
EPAPER
Updated: May 14, 2025, 4:05 PM IST | Mumbai
عامر خان اور راجکمار ہیرانی ’’پی کے‘ ‘کے بعد اپنی تیسری فلم کیلئے شراکت داری کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ’’ستارے زمین پر‘‘ کی ریلیز کے بعد فلم کے تعلق سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء کے وسط میں شروع ہوگی۔
دو بلاک بسٹر فلمیں دینے کے بعد عامر خان اور راجکمار ہیرانی اپنی تیسری شراکت داری کیلئے تیار ہیں۔ اپنی آخری فلم ’’پی کے‘‘ کے بعد راجکمار ہیرانی اور عامر خان تین آئیڈیاز پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ کا ٹریلر ریلیز، فلم ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی
پنک ویلا کے قریبی ذرائع کے مطابق ’’راجکمار ہیرانی فلم کے تعلق سے تین خیالات پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں اور وہ بالآخر ایک موضوع کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے عامر خان سے بھی گفتگو کی ہے اور انہوں نے بھی راجو کے آئیڈیا کو پسند کیا ہے۔ یہ دونوں ایک ساتھ ایک فلم پر کام کرنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں جس کی شوٹنگ کی شروعات ۲۰۲۶ء میں ہوگی۔ یہ، جسے اب تک کوئی نام نہیں دیا گیا ہے، راجکمار ہیرانی کی اگلی فلم ہوگی۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ روزمرہ کی زندگی پر مبنی فلم ہوگی جس میں کامیڈی اور متاثر کن عناصر ہوں گے۔ عامر خان نے بھی اس موضوع کو پسند کیا ہے اور راجکمار ہیرانی نے فلم میں عامر خان کو بھی شامل کیا ہے۔ فلم کی دیگر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا ہے۔ اس فلم پر بات چیت جاری ہے جس کے متعلق فیصلہ ’’ستارے زمین پر‘‘کے بعد کیا جائے گا۔‘‘
رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ راجکمار ہیرانی کی شراکت داری
عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ راجکمار ہیرانی رنبیر کپور اور وکی کوشل سے بھی مختلف فلموں کے تعلق سے گفتگو کر رہےہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’راجکمار ہیرانی نے رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ ان دونوں آئیڈیاز کو محفوظ رکھا ہے۔وہ رنبیر کپور اور وکی کوشل کے ساتھ شراکت داری کریں گے۔ فی الحال راجکمار ہیرانی ویب سیریز پر کام کر رہے ہیں جس کے بعد وہ عامر خان کے ساتھ اپنی فلم کے پری پروڈکشن کے کام کی شروعات کریں گے جس کی شوٹنگ کا آغاز ۲۰۲۶ء کے وسط میں ہوگا۔
مداحوں کے ردعمل
مداح راجکمار ہیرانی اور عامر خان کی اگلی شراکت داری کے تعلق سے پرتجسس ہیں۔ کام کے محاذ پر عامر خان فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ نظر آئیں گے جو ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔