Inquilab Logo Happiest Places to Work

دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر مبنی راجکمار ہیرانی کی فلم کرسمس ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی

Updated: May 21, 2025, 5:07 PM IST | Mumbai

عامر خان اور راجکمار ہیرانی کے اشتراک سے فادر آف انڈین سنیما دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر مبنی سوانحی فلم کی شوٹنگ کرسمس ۲۰۲۶ء میں شروع ہوگی۔ فلم کی شوٹنگ کی شروعات اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ہوگی۔

Aamir Khan and Rajkumar Hirani. Photo: INN
عامر خان اور راجکمار ہیرانی۔ تصویر: آئی این این

عامر خان اور راجکمار ہیرانی کے اشتراک سے فادر آف انڈین سنیما پر بننے والی سوانحی فلم کرسمس ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہوگی۔ فی الحال یہ فلم پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے اور اس ریلیز کے تعلق سے مختلف تاریخیں بتائی جارہی تھیں۔ پنک ویلا کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’چاہے ’’تھری ایڈیٹس‘‘ہو یا ’’پی کے‘‘ عامر خان اور راجکمار ہیرانی نے کرسمس کے وکی کینڈ پر ہر مرتبہ باکس آفس پر نئے ریکارڈ توڑے ہیں۔ عامر خان اور راجکمار ہیرانی نے اس روایات کو برقرار رکھا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کی شروعات اکتوبر ۲۰۲۵ء کو ہوگی اور پوسٹ پروڈکشن کے بعد فلم کی شوٹنگ اپریل ۲۰۲۶ء تک جاری رہے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سہانا خان اور ابھے ورمانے ’’کنگ‘‘ کی شوٹنگ شروع کر دی

ذرائع کی رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ ’’ فلم کیلئے ۱۸۰۰ء اور ۱۹۰۰ء کے منظر کو بنانے کا آئیڈیا پیش کیا گیا ہے اور فلم کے پری ویژویلائزیشن کی شروعات ہوچکی ہے۔ فلم میں عامرخان کے مختلف لکس ڈیزائن کئے گئے ہیں اور وہ دادا صاحب پھالکے کا کردار نبھانے کیلئے مختلف ورکشاپس میں بھی شرکت کریں گے۔ راجکمار ہیرانی اور عامر خان کے مطابق یہ فلم ہندوستانی سنیما کی بنیاد ڈالنے والی شخصیت کو وقف کی جاتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سلمان کی فلمیں اس لئے ناکام ہوتی ہیں کہ وہ اپنے دوستوں کو کاسٹ کرتے ہیں : شہزاد خان

فلم ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی
پیپنگ مون کی رپورٹ کے مطابق ’’عامر خان اور راجکمار ہیرانی فلم کو ۳۰؍ اپریل ۲۰۲۷ء کو گاندھی جینتی کے موقع پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلم کے پری پروڈکشن کی شروعات اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ہوگی اور دسمبر میں بھی فلم کی شوٹنگ جاری رہے گی۔۲۰۲۶ء کے وسط تک فلم کی شوٹنگ کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے جس کے بعد فلمسازوں کے پاس فلم کے پری پروڈکشن کے کام، جن میں وی ایف ایکس بھی شامل ہے، کیلئے کافی وقت ہوگا۔ فلم میں ۱۹۰۰ء کے اوائل کے منظر پیش کرنے کیلئے لاس اینجلس کی ایک کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت (اےآئی) پر مبنی تصاویر بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔‘‘

عامر خان دادا صاحب پھالکے کا کردار نبھانے کیلئے تیار ہیں
ذرائع کے مطابق ’’عامر خان فلم میں دادا صاحب پھالکے کا کردار نبھانے کیلئے تیارہیں۔ ان کی ٹریننگ میں طرز بیان کی ٹریننگ اور ان کے کردار کیلئے ضروری دیگر چیزیں شامل ہیں۔‘‘ ایک اور رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’راجکمار ہیرانی دادا صاحب پھالکے کی زندگی کو اسکرین پر لانے کیلئے ایک مرتبہ پھر اسکرین رائٹر ابھیشیک جوشی اور ہندوبخش بھردواج کے ساتھ شراکت داری کرنے کیلئے تیار ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK