Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجے دیوگن کی ’’درشیم ۳‘‘ کا ہندی ورژن ملیالم فلم سے مختلف ہوگا: ابھیشیک پاٹھک

Updated: May 12, 2026, 4:02 PM IST | Mumbai

’’درشیم ۳‘‘ کے بارے میں فلمساز ابھیشیک پاٹھک نے انکشاف کیا ہے کہ اس بار ہندی ورژن ملیالم ’’درشیم ۳‘‘ کا براہِ راست ریمیک نہیں ہوگا بلکہ اس کی کہانی اور ٹریک کافی مختلف ہوں گے۔ اجے دیوگن کی اداکاری والی فلم ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء جو جبکہ موہن لال کی ملیالم فلم اس سے چند ماہ قبل سنیما گھروں میں آئے گی۔

Mohanlal plays the lead role in the Malayalam film "Drishyam 3" while Ajay Devgn plays the lead role in the Hindi film of the same name. Photo: INN
ملیالم فلم ’’درشیم ۳‘‘ میں موہن لال جبکہ اسی نام کی ہندی فلم میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی کامیاب تھریلر فرنچائز ’’درشیم‘‘ ایک بار پھر واپسی کے لیے تیار ہے، لیکن اس بار فلم کے مداحوں کو ایک بڑا فرق دیکھنے کو ملے گا۔ فلمساز ابھیشیک پاٹھک نے تصدیق کی ہے کہ ’’درشیم ۳‘‘ موہن لال کی ملیالم فلم کا سیدھا ریمیک نہیں ہوگی بلکہ ہندی ناظرین کے لیے الگ کہانی اور مختلف جذباتی ٹریک کے ساتھ تیار کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۵ء میں نشی کانت کامت نے ’’درشیم‘‘ کی ہدایت کاری کی تھی، جو جیتو جوزف کی ۲۰۱۳ء کی ملیالم فلم کا آفیشل ہندی ریمیک تھا۔ فلم میں اجے دیوگن، تبو اور شریہ سرن نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس کے بعد ۲۰۲۲ء میں ریلیز ہونے والی ’’درشیم ۲‘‘ نے باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی اور دنیا بھر میں تقریباً ۳۴۵؍ کروڑ روپے کمائے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’لکڑبگھا۲: دی منکی بزنس‘‘ کی خصوصی اسکریننگ کانز فلم فیسٹیول میں ہوگی

اب چار سال بعد فرنچائز کی تیسری قسط ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ہندی ورژن ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگا جبکہ ملیالم فلم چند ماہ قبل ۲۱؍ مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز کی جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پینوراما اسٹوڈیوز اس بار نہ صرف ہندی فلم پروڈیوس کر رہا ہے بلکہ ملیالم ورژن کی عالمی پیشکش اور تقسیم سے بھی منسلک ہے۔ ایک انٹرویو میں ابھیشیک پاٹھک نے بتایا کہ دونوں فلموں کے اسکرپٹس الگ انداز میں لکھے گئے ہیں۔ ان کے مطابق، ’’لوگ ملیالم دریشیام میں جو کچھ دیکھیں گے، وہ ہندی ورژن سے مختلف ہوگا۔ ہندی ناظرین کے لیے ہم نے مکمل طور پر نیا ٹریک تیار کیا ہے، جبکہ ملیالم فلم اپنے خاندانی ڈرامے کے عناصر پر زیادہ توجہ دیتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’درشیم‘‘ جیسی فلم لکھنے میں سب سے اہم مرحلہ کلائمکس تیار کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ویلکم ٹودی جنگل ‘‘:اکشے کمار کی بڑی تیاری شروع، مئی میں دھماکہ کرنے والے ہیں

پاٹھک نے کہا کہ’’جب میں نے اپنا ورژن لکھا تو میرے ذہن میں ایک بنیادی خیال تھا کہ اگر ایک خاص واقعہ ہو جائے تو اس کے بعد کیا ہوگا۔ یہی عنصر شائقین کے لیے سب سے بڑا جھٹکا ثابت ہوگا۔‘‘ فلمساز نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور جیتو جوزف نے الگ الگ ڈرافٹ تحریر کیے اور بعد میں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے۔ انہوں نے کہا کہ جیتو جوزف کے اسکرپٹ میں مضبوط ملیالم ڈرامائی عناصر موجود تھے، اسی لیے پروڈکشن ٹیم نے اس ورژن میں سرمایہ کاری کی۔ دوسری جانب ہندی ورژن کو مختلف ناظرین کی پسند اور رفتار کے مطابق ڈھالا گیا۔ فلم میں تبو، شریہ سرن، پرکاش راج اور جے دیپ اہلاوت بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ’’درشیم‘‘ فرنچائز کی سب سے بڑی طاقت اس کی غیر متوقع کہانی، جذباتی کشمکش اور ذہین تھریلر انداز ہے، اور اب مختلف ہندی و ملیالم ٹریکس کے اعلان نے مداحوں کا تجسس مزید بڑھا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK