• Mon, 19 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

افریقن کپ آف نیشنز:سینیگال دوسری بار براعظم کا بادشاہ بن گیا

Updated: January 19, 2026, 4:03 PM IST | New Delhi

ایک سنسنی خیز، ڈرامائی اور تنازعات سے بھرپور فائنل کے بعد سینیگال نے مراکش کو اس کے اپنے ہوم گراؤنڈ پر۰۔۱؍گول سے ہرا کر دوسری بار افریقن کپ آف نیشنز کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔ ایکسٹرا ٹائم میں پاپے گوئے کے شاندار گول نے سینیگال کو تاریخی فتح دلائی۔

Sadio Mane.Photo:INN
سادیو مانے۔ تصویر:آئی این این

ایک سنسنی خیز، ڈرامائی اور تنازعات سے بھرپور فائنل کے بعد سینیگال نے مراکش کو اس کے اپنے ہوم گراؤنڈ پر۰۔۱؍گول  سے ہرا کر دوسری بار افریقن کپ آف نیشنز کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔ ایکسٹرا ٹائم میں پاپے گوئے (Pape Gueye) کے شاندار گول نے سینیگال کو تاریخی فتح دلائی۔

میچ اس وقت شدید تنازع کا شکار ہوا جب ریفری نے سینیگال کا ایک یقینی گول فاؤل کی بنیاد پر مسترد کر دیا۔ احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب انجری ٹائم میں مراکش کو متنازع پنالٹی دی گئی، جس پر سینیگال  کے کوچ نے احتجاجاً ٹیم کو میدان سے باہر بلانے کی کوشش کی، تاہم کپتان سادیو مانے کی مداخلت اور اسپورٹس مین شپ نے میچ کو دوبارہ شروع کروایا۔

مراکش کے پاس جیت کا سنہری موقع اس وقت ضائع ہوا جب اسٹار کھلاڑی براہیم دیاز نے پنالٹی پر پننکا کک  (Panenka) لگانے کی کوشش کی، جسے سینیگال  کے گول کیپر ایڈورڈ مینڈِی نے بڑی آسانی سے روک لیا۔ اس ایک لمحے نے مراکش کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد، ایکسٹرا ٹائم میں سینیگال  کے پاپے گوئے نے ڈی باکس کے باہر سے ایک راکٹ شاٹ  لگا کر گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ مراکش کے گول کیپر بونو کی تمام تر کوششوں کے باوجود سینیگال نے برتری برقرار رکھی۔

یہ بھی پڑھئے:بی جے پی لیڈراوراداکار منوج تیواری کی رہائش گاہ پر لاکھوں کی چوری

پلیئر آف دی ٹورنامنٹ:سادیو مانے (سینیگال) نے اپنی قیادت اور کارکردگی سے ٹیم کو ٹائٹل جتایا اور سیموئیل ایٹو جیسے لیجنڈز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا ہے۔ ٹاپ اسکورر (گولڈن بوٹ): براہیم دیاز (مراکش)۵؍ گولز کے ساتھ۔ بہترین گول کیپر: یاسین بونو (مراکش) پورے ٹورنامنٹ میں شاندار دفاع کے باعث۔ سینیگال کایہ ان کا دوسرا ایفکون  ٹائٹل ہے۔  مراکش کا۱۹۷۶ء کے بعد دوسری بار ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔ سادیو مانے  ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے دو بار یہ ٹرافی جیتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’میری خواہش ہے کہ میں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کروں ‘‘

جے پور: دنیا کی بلند ترین پولو ٹرافی کی نقاب کشائی 
گلابی نگری جے پور میں کھیل کی تاریخ کا ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے۔ کونیویرا آئی ٹی سالیوشنز (Cognivera IT Solutions) نے راجستھان پولو کلب کے اشتراک سے کونیویرا پولو کپ۲۰۲۶ءکے لیے تقریباً۷؍ فٹ بلند ٹرافی کی نقاب کشائی کی ہے، جو اب دنیا کی سب سے اونچی پولو ٹرافی بن گئی ہے۔اس سے قبل دنیا کی بلند ترین پولو ٹرافی ہونے کا اعزاز چنئی کے کولانکا کپ  (۶؍ فٹ) کے پاس تھا، لیکن اب ۷؍ فٹ بلند اس شاہکار ٹرافی نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس تاریخی ٹرافی کی رونمائی جے پور کے جی اسٹوڈیو میں مشہور گلوکار سونو نگم کے دیوانہ تیرا ٹور کے دوران کی گئی، جس میں جے پور کے سوائی پدمنابھا سنگھ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK