Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشورایہ رائے نے بتایا کہ وہ آرادھیا کو ہر جگہ اپنے ساتھ کیوں لے جاتی ہیں

Updated: May 23, 2025, 9:03 PM IST | Mumbai

ایشورایہ رائے بچن نے یہ بتاتے ہوئے کہ وہ اپنی بیٹی آرادھیا رائے بچن کو ہر جگہ اپنے ساتھ کیوں لے جاتی ہیں کہا کہ ’’میں اسےاپنے ساتھ لے جاتی ہوں کیونکہ وہ میری ملٹی ٹاسکنگ زندگی کا حصہ ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ بھی عام بچوں کی طرح ایک عام زندگی گزارے۔‘‘

Aishwarya Rai Bachchan with her daughter Aaradhya Rai Bachchan. Photo: INN
ایشورایہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا رائے بچن کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

ایشورایہ رائے اور آرادھیا رائے بچن بالی ووڈ کا ماں بیٹی کا پسندیدہ جوڑا ہے۔ آرادھیا رائے بچن اکثر و بیشتر اپنی والدہ کے ساتھ مختلف تقریبات میں شریک ہوتی رہتی ہیں جیسے پیرس میں لیکمی کا فیشن ویک اور کانزفلم فیسٹیول۔ فرسٹ پوسٹ کے ساتھ کی جانے والی اپنی گفتگو میں ایشورایہ رائے بچن نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی آرادھیا رائے بچن کو ہر جگہ اپنے ساتھ کیوں لے جاتی ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ ’’میں ہر جگہ اسے اپنے ساتھ لے جاتی ہوں کیونکہ وہ میری ملٹی ٹاسکنگ زندگی کا حصہ ہے۔ یہ اس کیلئے بھی حقیقت اور عام ہے۔ فی الحال وہ ہر عام لڑکی کی طرح اسکول میں ہے۔ تاہم، جب وہ چھوٹی تھی تب میں اسے پارک لے جاتی تھی جہاں وہ اپنی عمر کے دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتی تھی۔ ممبئی میں یہ مشکل ہوتا ہے لیکن جب میں سفر کرتی ہوں تو میں اسے باہر پارک لے جاتی ہوں۔ وہاں بھی ایسے لوگ ملتے ہیں جو ہمیں جانتے ہیں۔ لیکن وہ عام والدین اور بچے ہوتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ آرادھیا ایک عام زندگی گزارے۔ میں نے اسے یہ سمجھا دیا ہے کہ یہ میری زندگی ہے اور یہ میری زندگی کا حصہ ہے۔ اسی لئے وہ اس میں مطمئن ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سنیل شیٹی نے ’ستارے زمین پر‘ کے بائیکاٹ کے مطالبے کے خلاف عامر خان کا دفاع کیا

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ سب ایسے ہی نہیں ہوگیا، کسی کو بھی اس کیلئے کام کرنا ہوتا ہے۔ میں خوش ہوں کہ مجھے اپنے کام کے علاوہ اس کا خیال رکھنے کا بھی موقع ملا۔ جب لوگ آدراھیا سے ملتے ہیں تو یہ کہتے ہیں کہ یہ عام بچوں کی طرح ہے۔ یہ بطور ماں میرے لئے انعام ہے۔‘‘ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا سوشل میڈیا پر آرادھیا کو بھی اتنی ہی توجہ ملتی ہے جتنی انہیں ملتی ہےتو انہوں نے کہا کہ ’’خدا کے شکر سے اس کے اندر اپنے آپ کو ڈھال لینے کی غیر معمولی طاقت ہے۔ وہ بچپن سے عوامی توجہ کا مرکز ہے۔ جب وہ بھیڑ میں ہوتی ہے تو خاموش ہو جاتی ہے اور خاموشی سے لوگوں کو دیکھتی رہتی ہے۔ وہ بھیڑ کے درمیان مجھ سے لپٹ جاتی ہے کیونکہ لوگ شور مچاتے اور دھکا دیتے رہتے ہیں۔ دراصل بھیڑ میں اس سے زیادہ میں خوفزدہ ہوجاتی ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: رتیش دیشمکھ ’راجا شیواجی‘ کی ہدایتکاری کریں گے، فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی

ایشوریہ رائے نے مزید کہا کہ ’’دیکھئے، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ نہیں کہ کوئی نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ لیکن انسانیت کے سمندر میں تھوڑا سا دھکا لگنے کی وجہ سے بھی میری بچی پریشان ہوسکتی ہے۔ اسی لئے بھیڑ میں دھیان سے آگے بڑھتی ہوں اور وہ مطمئن رہتی ہے۔ ہر کوئی مسکراتا رہتا ہے اورہاتھ ملانا چاہتا ہے۔ یہ اس کیلئے ایک دوستانہ ماحول بن گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ ہر کوئی اسے جانتا ہے اور اسے ہر کسی کو جاننے کی ضرورت ہے۔ اسی لئے وہاں اسے فلمی شخصیت سمجھنے کی غلطی کوئی نہیں کرتاہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK