Updated: May 23, 2025, 9:19 PM IST
| Mumbai
سنیل شیٹی نے ’’ ستارے زمین پر‘‘ کے بائیکاٹ کے خلاف عامر خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’’ماضی کو بھول جانا چاہئے۔‘‘ یاد رہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تعلق سے ردعمل کا اظہار نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر عامر خان کی فلم ’’ ستارے زمین پر‘‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔
سنیل شیٹی۔ تصویر: آئی این این
عامر خان کو حال ہی میں اپنی اگلی فلم’’ستارے زمین پر‘‘ کے تعلق سے بائیکاٹ کے مطالبے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یاد رہے کہ عامر خان کے ’’آپریشن سیندور‘‘ کے تعلق سے ردعمل میںتاخیر ہونے اور ترکش کی خاتون اول کے ساتھ ان کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھ گیا تھا۔ اب سنیل شیٹی سوشل میڈیا صارفین کیلئے ٹرول کرنے کی آسان وجہ بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ’’رامائن‘‘ کے آخری حصہ میں رنبیر کپور اور یش بیک وقت اسکرین پر نظر آئیں گے
سنیل شیٹی نے اے بے پی نیوز کو بتایا کہ ’’ لوگوں کو ماضی کو بھلا دینا چاہئے۔ ماضی آج کی نمائندگی نہیں کرتا۔ کل اور آج ترکی کے حالات بہت مختلف تھے۔ اسی لئے ہم آگے جو بھی کریں گے وہ ہمارا اپنا فیصلہ ہوگا نہ کہ ماضی پر مبنی ہوگا۔ جب آپ سوشل میڈیا کی تقریبات میں شرکت کرتے ہو تو آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ آپ کس کے ساتھ تصویریں کھنچا رہے ہو۔ آج اگر آپ تصویر نکالتے ہوئے پوس نہیں کرو گے تو آپ کو ’’ غیر مہذب‘‘ کہا جائےگا اور اگرآپ انجانے میں بھی ایسا کریں تو آپ کو نشانہ بنایا جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: رتیش دیشمکھ ’راجا شیواجی‘ کی ہدایتکاری کریں گے، فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی
سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ ’’ ہمیشہ بالی ووڈ کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔ بالی ووڈ ہی ہمیشہ آگے نہیں آئے گا۔ اگر یہ مسئلہ ملک کے متعلق ہے تو سیاستداں آواز اٹھائیں گے۔ اگر یہ ملک کی فلاح و بہود کے بارے میں ہے تو بلاشبہ ہم اس کا تعاون کریں گے۔ اسی لئے ہم اس طرح کی فلمیں بھی بناتےہیں اور اس طرح کے کردار بھی نبھاتے ہیں۔ ہماری انڈسٹری کے تعلق سے بات چیت کرتے ہوئے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ دنیا بھر میں کسی بھی جگہ سے زیادہ یہاں ہندوستان کو نشانہ بنانے والے افراد ہیں۔‘‘

عامر خان کو بائیکاٹ کا سامنا کیوں کرنا پڑا؟
عامر خان سوشل میڈیا پر نہیں ہیں اور ان کی جگہ ان کا پروڈکشن ہاؤس ’’عامر خان پروڈکشن‘‘بیانات جاری کرتا ہے۔ حال ہی میں عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ہندوستانی فوج کو آپریشن سیندور کی کامیابی کیلئے مبارکباد دی تھی۔ یاد رہے کہ ۲۲؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے پاکستان پر ’’آپریشن سیندور‘‘ لانچ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کی اداکاری سے سجی فلم ’’وار ۲‘‘ کا ٹیزر جاری
تاہم، متعدد صارفین نے نوٹس کیا کہ ’’ابتدائی طور پر عامر خان اس مسئلے پر خاموش رہے۔‘‘ عامر خان کی فلم ’’ ستارے زمین پر‘‘کے ٹریلرلانچ ہونے سے قبل متعددصارفین نے ان پر ’’ موقع پرست‘‘ قرار دیا تھا۔علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر ۲۰۱۷ء کا ایک ویڈیو جاری کیا گیا تھا جس میں عامر خان نے ترکی کی خاتون اول ایمین اردوگان سے ملاقات کی تھی۔اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد متعدد افرادنے عامر خان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔