بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن گلوبز ہورائزن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں سعودی عرب کے جدہ میں منعقدہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں یہ اعزاز دیا گیا۔
EPAPER
Updated: December 11, 2025, 3:33 PM IST | Riyadh
بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن گلوبز ہورائزن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں سعودی عرب کے جدہ میں منعقدہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں یہ اعزاز دیا گیا۔
بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گولڈن گلوبز ہورائزن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ عالیہ بھٹ کو حال ہی میں سعودی عرب کے جدہ میں منعقدہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں یہ اعزاز دیا گیا۔ عالیہ کو تیونسی اداکارہ ہینڈ سبری کے ساتھ ایک خصوصی تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیا گیا، جہاں ہینڈ سبری کو عمر شریف ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
گولڈن گلوبز ہورائزن ایوارڈ ملنے پر عالیہ بھٹ نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گولڈن گلوبز کی جانب سے اعزاز حاصل کرنا میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ میں دنیا بھر میں فلم اور ٹیلی وژن کے شعبے میں تبدیلی لا رہی باصلاحیت خواتین اور نئے آنے والے فنکاروں کی نمائندگی کرنے کے موقع پر شکر گزار ہوں۔ ایسے وقت میں جب دنیا بھر کے لوگ مؤثر اور اثر انگیز کہانیاں سنانے کے لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، یہ اعزاز واقعی بہت معنی رکھتا ہے۔‘‘
عالیہ بھٹ جلد ہی یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کی آنے والی فلم ’الفا ‘ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ عالیہ سنجے لیلا بھنسالی کی اہم اور بڑے بجٹ کی فلم ’لَو اینڈ وار‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی، جس میں ان کے ہمراہ رنبیر کپور اور وکی کوشل جیسے معروف اداکار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:امریکہ: ٹرمپ کی۱۰؍ لاکھ ڈالر کی ’گولڈ کارڈ‘ ویزا اسکیم کا آغاز
کارتک آرین آسکر یافتہ ہالی ووڈ فلم میکر ڈیرن ایرونوفسکی کے ساتھ کام کریں گے
بالی ووڈ اسٹار کارتک آرین آسکر جیتنے والے معروف ہالی ووڈ ڈائریکٹر ڈیرن ایرونوفسکی کے ساتھ کام کرتے نظر آسکتے ہیں۔ کارتک آرین اس وقت خاصی خبروں میں ہیں جس کی کسی نے توقع بھی نہیں کی تھی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ہالی ووڈ کے مشہور اور باوقار فلم میکر ڈیرن ایرونوفسکی سے ملاقات کا ایک ویڈیو شیئر کیا۔ ایرونوفسکی وہی فلمساز ہیں جنہوں نے ’’بلیک سوان‘‘،’’رِکوئیم فار اے ڈریم‘‘ ، ’’دی ریسلر‘‘ اور آسکر یافتہ فلم ’دی ویل‘ بنائی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:گوا نائٹ کلب آتشزدگی معاملہ: مالک سوربھ اور گورو لوتھرا تھائی لینڈ میں گرفتار
سوشل میڈیا پر کارتک اور ایرونوفسکی کی گفتگو نہ صرف ان کی سادگی اور دوستی کو ظاہر کرتی ہے، بلکہ کارتک آرین کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی پہچان کا بھی ثبوت ہے۔ اپنی دلکش شخصیت، زمینی مزاج اور مضبوط آن اسکرین موجودگی کی بدولت کارتک آج ہندوستان کے سب سے مقبول اور قابلِ اعتماد ستاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔