امیزون کی مشہور ترین ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ کے سیزن ون پر فلم بنائی جائے گی جس میں وکرانت میسی کا کردار ببلو پنڈت جتیندر کمارنبھائیں گے۔
EPAPER
Updated: September 05, 2025, 10:04 PM IST | Mumbai
امیزون کی مشہور ترین ویب سیریز ’’مرزا پور‘‘ کے سیزن ون پر فلم بنائی جائے گی جس میں وکرانت میسی کا کردار ببلو پنڈت جتیندر کمارنبھائیں گے۔
’’مرزا پور‘‘ امیزون پرائم ویڈیو کامشہور اور کامیاب ترین شو ہے جسے فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ کرن انوشمان اور پنیت کرشنا نے بنایا ہے۔امیزون پرائم ویڈیو پر اس سیریز کے تین سیزن آچکے ہیں۔ گزشتہ سال فلمسازوں نے مداحوں کو حیران کرتے ہوئے ’’مرزاپور دی فلم‘‘ کا اعلان کرتے ہوئے اعلانیہ ٹیزر جاری کیا تھا۔ فلم کا یہ ورژن ’’مرزاپور‘‘سیریز کا بڑا اسکرین ایڈپشن ہوگا جس میں سیریزمیں ہلاک کئے گئے کرداروںکو شامل کیا جائے گا۔ تاہم، ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سیریز کے سیزن ون میں ببلو پنڈت کا کردارادا کرنے والے وکرانت میسی نے فلم میں اداکاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ ۲۰۲۶ء میں موبائل کمپنی لانچ کر سکتے ہیں
پنچایت کے فلمسازوں نے وکرانت میسی کی جگہ جتیندر کمار کا انتخاب کیا
پیپنگ مون کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ فلمسازوں نےببلو پنڈت کے کردار کے ساتھ وکرانت میسی سے رابطہ کیا تھا لیکن انہوں نے دوبارہ یہ کردار ادا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ کہا جارہا ہے کہ وکرانت میسی سیریز کے سیزن ون کے آخرمیں اپنے کردار کے ہلاک کر دیئے جانے پر مایوس ہوگئے تھے کیونکہ انہوں نے سوچا تھا کہ فلم میں ان کے کردار کا دورانیہ زیادہ ہوگا۔ اسی لئے انہوں نے فلم میں یہ کردار نبھانے سے انکار کیا ہے۔وکرانت میسی کے یہ کردار نبھانے سے انکار کرنے کے بعد فلمسازوں نے ببلو پنڈت کے کردار کیلئے جتیندرکمار کا انتخاب کیا ہے کیونکہ ان کی ذہین اور پرسکون شخصیت اس کردار کیلئے موضوع ہے۔ جتیندرکمار نے فلم کیلئے معقول فیس لے لی ہے۔
یہ بھی پڑھئے: جیمس کیمرون کی ’’اوتار: دی وے آف واٹر‘‘۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کوری ریلیز ہوگی
مرزا پور کی کاسٹ
اس فلم میں پنکج ترپاٹھی، علی فضل، دیویندو، شویتا ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی اپنے کردار کودہرائیں گے۔ علاوہ ازیں فلمسازوں نے فلم کیلئے روی کشن اور موہت ملک کو بھی کاسٹ کیا ہے۔