آر مادھون اورکنگنا رناوت ۱۰؍ سال بعد سائیکولوجیکل تھریلر فلم ’’سرکل‘‘ میں نظر آئیں گے جسے دسہرا میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۱ء کی فلم ’’تنو ویڈزمنو‘‘ اور ۲۰۱۵ء میں اس کے سیکوئل میں آر مادھون اور کنگنا رناوت کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔
EPAPER
Updated: July 18, 2025, 6:04 PM IST | Mumbai
آر مادھون اورکنگنا رناوت ۱۰؍ سال بعد سائیکولوجیکل تھریلر فلم ’’سرکل‘‘ میں نظر آئیں گے جسے دسہرا میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۱ء کی فلم ’’تنو ویڈزمنو‘‘ اور ۲۰۱۵ء میں اس کے سیکوئل میں آر مادھون اور کنگنا رناوت کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔
آر مادھون اور کنگنا رناوت ، جنہوں نے ۲۰۱۱ء کی فلم ’’تنو ویڈز منو‘‘ اور ۲۰۱۵ء میں اس کے سیکوئل سے مداحوں کے دل جیت لئے تھے ، ۱۰؍ سال بعد اسکرین پر واپس آرہے ہیں۔ آر مادھون اور کنگنا رناوت سائیکولوجیکل تھریلر فلم ’’سرکل‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے مداحوں کیلئے متوقع ری یونین ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’کریمینل جسٹس‘‘ ملک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بن گئی
’’سرکل‘‘ : ملٹی لیونگل سائیکولوجیکل تھریلر فلم
ڈیکن کرانیکل کی رپورٹ کے مطابق ’’آنے والی فلم ’’سرکل‘‘ ایک پین انڈین فلم ہے جسے ایک ساتھ ہندی، تمل اور تیلگو میں شوٹ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال سے فلم کا پروڈکشن جاری ہے اور شوٹنگ آخری مراحل میں ہے۔ فلم کے آخری منظر کو کلب الیوژن ، جبلی ہلز ، حیدرآباد اور تلنگانہ میں شوٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۵ء کو بالی ووڈ کی ۵؍ بڑی فلمیں باکس آفس پر ٹکرائیں گی
فلم کی شوٹنگ کے مقامات اور پروڈکشن کی تفصیلات
اس سائیکولوجیکل تھریلر فلم کو ہندوستان کے مختلف مقامات جیسے اوٹی، جے پور، چنئی اور حیدرآباد میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس فلم کو ٹیڈینٹ آرٹ رویندرن نے پروڈیوس کیا ہے جنہوں نے فلم کے ٹائٹل کی بھی تصدیق کی ہے اورخاص طور پر جنوبی ریاستوں میں کنگنا رناوت کی شہرت کو سراہا ہے۔ انہوں نے یہ نشاندہی بھی کی ہے کہ یہ مداحوں کیلئے اس جونرا میں ایسی فلم ہوگی جسے اب تک دیکھا نہیں گیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سفر کے درمیان کئی اچھے کردار کی پیشکش ٹھکرانی پڑی: علی فضل
غیر معمولی تھریلرز اور ماورائی کردار
’’سرکل‘‘ اپنے طرز کی پہلی سائیکولوجیل تھریر فلم ہوگی جس نے اپنے پلاٹ اور کرداروں کے ذریعے مداحوں میں تجسس پیدا کیا ہے۔ کنگنا رناوت اورآرمادھون اپنے مضبوط پرفارمنسس کیلئے جانے جاتے ہیں لیکن اس فلم میں پرتجسس تجربے کو وعدہ کیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: پرینکا چوپڑہ نے بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک خوب نام کمایا
فلم دسہرا پر ریلیز ہوسکتی ہے
فلمساز اس فلم کو دسہرا پر ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو موقع تہواروں میں سے ایک ہے۔ ناظرین فلم میں آر مادھون اور کنگنا رناوت کی اداکاری کو دیکھنے کیلئے تیار ہیں جنہوں نے فلم میں پیچیدہ کردار نبھائے ہیں جو ان کے پرانے کرداروں سے قدرے مختلف ہیں۔