Updated: October 13, 2025, 6:01 PM IST
| Mumbai
اداکار انو کپور کو اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے بارے میں ایک متنازع بیان دینے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردعمل کا سامنا ہے۔ انو کپور نے ایک حالیہ بات چیت میں تمنا کے گانے ’’آج کی رات‘‘ سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کے جسم کو ’’دودھیا بدن‘‘ قرار دیا، جس پر صارفین نے انہیں بے ہودہ اور غیر شائستہ کہا ہے۔
انو کپور اور تمنا بھاٹیہ۔ تصویر: آئی این این
اداکار انو کپور حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں جب ان کا تمنا بھاٹیہ کے بارے میں دیا گیا بیان وائرل ہوگیا۔سبھنکر مشرا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران انو کپور سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ اداکارہ تمنا کو پسند کرتے ہیں، تو انہوں نے پرجوش انداز میں کہا ’’ماشاللہ، کیا دودھیا بدن ہے!‘‘ یہ تبصرہ سنتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’’بے ہودہ‘‘ اور ’’غیر اخلاقی‘‘ قرار دیا۔ مزید برآں، جب میزبان نے ان سے تمنا کے اس بیان کے بارے میں سوال کیا کہ بچے ان کے گانے ’’آج کی رات‘‘ سنتے ہوئے سو جاتے ہیں، تو انو کپور نے ہنستے ہوئے کہا ’’کتنی عمر کے بچے سوتے ہیں؟ ۷۰؍ سال کا بچہ بھی بچہ ہو سکتا ہے نا؟ میں ہوتا تو پوچھتا کتنی عمر کا بچہ سوجاتا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:کے بی سی ۱۷: بچے کا ’’حد سے زیادہ اعتماد‘‘، امیتابھ بچن کا تحمل، صارفین کی تعریف
انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’بہن، اپنے گانے سے، اپنے شریر سے، اپنے دودھیا چہرے سے ہمارے بچوں کو سلا رہی ہیں، بہت اچھی بات ہے۔ دیش کے اوپر کرپا ہوگی اگر ہمارے بچے اچھی اور بھرپور نیند سوئیں۔ اگر نہیں، تو بھگوان کرے ان کی خواہشات پوری ہوں۔‘‘ انو کپور کے ان بیانات پر عوامی ردعمل شدید تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’’“یہ شخص ٹھرکی لگتا ہے۔‘‘ جبکہ ایک اور نے کہا کہ ’’براہِ کرم عزت کرو، کیا تمہاری بیٹی یا پوتیاں نہیں ہیں؟‘‘ کسی نے انہیں ’’سیکسسٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تبصرے ناقابلِ قبول ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:احسان نورانی نےمغربی موسیقی کومشرقی موسیقی میں مدغم کیا
خیال رہے کہ یہ تنازع اُس وقت شروع ہوا جب تمنا بھاٹیہ نے للن ٹاپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کے گانے ’’آج کی رات‘‘ کو بچے سونے سے پہلے سنتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ’میں ان ماؤں کی گنتی نہیں بتا سکتی جنہوں نے کہا کہ ان کا بچہ صرف ’’آج کی رات‘‘ سن کر ہی کھانا کھاتا یا سوتا ہے۔ بچے اتنی چھوٹی عمر میں بول نہیں سمجھتے مگر وہ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔‘‘ انو کپور کا تبصرہ اسی بیان کے جواب میں تھا، جو اب ان کیلئے تنقید کا باعث بن گیا ہے۔