• Tue, 18 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیز سیریز: انگلینڈ کے پاس اچھا موقع ہے:جیمس اینڈرسن

Updated: November 18, 2025, 7:07 PM IST | London

انگلش ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن نے اپنے ساتھی فاسٹ بولرس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آنے والی ایشیز سیریز میں آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو جلد آؤٹ کرنے کے لیے صرف اپنی اسپیڈ پر انحصار نہ کریں بلکہ لائن اور لینتھ پر بھی خصوصی توجہ دیں۔

James Anderson.Photo:INN
جیمس اینڈرسن۔تصویر:آئی این این

واضح رہے کہ ایشیز سیریز کی پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعہ کو پرتھ میں ہوگا جہاں انگلینڈ ممکنہ طور پر جارحانہ پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترے گا، جس میں جوفرا آرچر، مارک ووڈ اور جوش ٹنگ شامل ہو سکتے ہیں۔ جیمس اینڈرسن نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں تھوڑی بہت سیم موومنٹ ضرور ملتی ہے، اس لیے صحیح لائن لینتھ کے بغیر صرف رفتار کارآمد نہیں ہوگی۔ 
جیمس اینڈرسن نے بین اسٹوکس کی فٹنیس کو بھی انگلینڈ کے لیے اہم فیکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹوکس وہ واحد بولر ہیں جو درست  مہارت کے ساتھ اسپیلز کر سکتے ہیں۔  اینڈرسن نے پیشگوئی کی کہ انگلینڈ تجربے کار آسٹریلوی بولرس پیٹ کمنس اور جوش ہیزل ووڈ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پہلے ٹیسٹ میں اپنی پوری قوت کا استعمال کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’ہم نیویارک شہر کی بہتری کے خواہش مند ہیں‘‘: ٹرمپ کا ممدانی سے ملاقات کا اشارہ

انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے آرچر اور مارک ووڈ کو اکٹھا کھلانا ہے تو یہ بہترین موقع ہے کیونکہ پرتھ میں اسپیڈ اور باؤنس دونوں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انگلینڈ شروعات میں ہی آسٹریلیا پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ جیمس اینڈرسن کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے پاس اچھا موقع ہے مگر آسٹریلیا اپنے میدان میں اب بھی مضبوط ہے کیونکہ ان کی بیٹنگ اور بولنگ میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں چاہے پیٹ کمنس کھیل نہ رہے ہوں۔ ایشیز سیریز میں انگلش ٹیم بین اسٹوکس کی قیادت میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، زیک کراولی، بین ڈکٹ، ول جیکس، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ، جوش ٹنگ اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:غزہ: سلامتی کونسل کی امریکی استحکامی فوج کو منظوری، حماس نے اس کی مخالفت کی

دوسری جانب پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم اسٹیو استمھ کی قیادت میں اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، برینڈن ڈوگیٹ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشگن،ناتھن لاین، مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، جیک ویدرالڈ اور بیو ویبسٹر پر مشتمل ہوگی۔ ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز ۲۱؍ نومبر سے پرتھ کی سرزمین پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK